گوگل نے یکم دسمبر 2025 کا خوبصورت و دلکش ڈوڈل جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: عالمی تہواروں کی ترجمانے کرنے والے گوگل ڈوڈول نے یکم دسمبر 2025 کا خوبصورت اور دلکش ڈوڈل جاری کردیاہے۔
گوگل کا یہ ڈوڈل روایتی سالانہ تہواروں کی نشاندہی کرتا ہے جو دنیا بھر میں رواں ماہ منائے جائیں گے اور اسے گوگل نے ’’Seasonal Holidays 2025‘‘ کا نام دیا ہے، یہ ڈوڈل ہر سال دسمبر میں منائے جانے والے عالمی تہواروں بشمول کرسمس، ہنوکاہ، کوانزا اور سالِ نو کی ترجمانی کرتا ہے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
اس ڈوڈول کو اس طرز پر بنایا گیا ہے جس سے جشن منانے کا تاثر ظاہر کرنے کے لیے برقی قمقموں کا استعمال کیا گیا ہے،اس ڈوڈل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ کسی بھی مذہب کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ عالمی ہمہ گیریت کو اجاگر کرتا ہے جس سے اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔
یہ ڈوڈل عموماً پورے دسمبر کے دوران دکھایا جاتا ہے یا مختلف تہواروں کے موقع پر وقفے وقفے سے سامنے آتا رہتا ہے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
یاد رہے کہ گوگل کا پہلا ڈوڈل 1998 میں اس وقت سامنے آیا جب بانی لیری پیج اور سرگی برن نے برننگ مین فیسٹیول کے دوران "آؤٹ آف آفس" پیغام دینے کے لیے گوگل لوگو میں معمولی تبدیلی کی تھی۔
بعد ازاں یہ ڈوڈلز وقت کے ساتھ ساتھ اور جدت کو اپناتے ہوئے دنیا بھر کے ہیروز، ثقافتوں، واقعات اور تاریخی مواقع کو خراج تحسین پیش کرنے کی شکل اختیار کرکیا گیا۔
اس حوالے سے سنہ 2000 میں پہلا انٹرنیشنل ڈوڈل باسٹیل ڈے کے موقع پر فرانس کے لیے جاری کیا گیا تھا،اسی طرح سنہ 2000 میں ہی ہالووین ڈوڈل میں پہلی بار اینیمیشن شامل کی گئی جو بعد میں گوگل ڈوڈلز کی مستقل خصوصیت بن گئی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد
یاد رہے کہ "K-12" طلبا میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے “Doodle for Google” مقابلہ شروع کیا گیا، جو اب دنیا کا طویل ترین جاری رہنے والا گوگل مقابلہ بن چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔