کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی نے ’’سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سندھ اسمبلی کااجلاس جمعہ کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، وزیرِ قانون ضیاء الحسن لنجار نے ’’سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

وزیر قانون کے مطابق ترمیم کے بعد وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا طریقہ کار تبدیل ہوگا۔ پہلے یہ سرٹیفکیٹ سیشن جج جاری کرتا تھا جبکہ اب یہ نادرا کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو تیز تر اور آسان طریقہ کار میسر آئے گا۔ ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے ای سی سی بی ایس ادارہ ہے اسے خود مختار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پانچ سو ایم فل اور پی ایچ ڈی یہاں سے ہوئے ہیں، کیمیکل اور بائیولوجیکل تحقیات وہاں ہو رہی ہیں، یہ ادارہ اگر علیحدہ کر دیا جائے گا تو عام طلبہ کے لئے تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے، سندھ کے طلبا کے لیے مشکلات ہوں گی۔

پی ٹی آئی / سنی اتحاد کونسل کے رکن واجد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی نے میرے حلقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جس میں ایک بزرگ کی ریڑھی پھینکی گئی، انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جاں بحق ہوگئے۔ کے ایم سی کی جانب سے چالیس ہزار روپے مانگے گئے۔ ہم تجاوزات کے خلاف ہیں لیکن آپریشن سب کے لیے ہونا چاہیے۔ ضلعی انتظامیہ بھی لواحقین سے ملنے نہیں گئی۔

ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے کہا کہ حیدر آباد میں پیپلز بسیں بڑھائی جائیں۔ حیدر آباد میں گاڑی کھاتہ سے گدو چوک تک پیپلز بس چلائی جائے، ٹنڈو محمد خان روڈ صنعتی علاقہ ہے گاڑی کھاتہ سے بس چلے گی تو ہر جگہ سہولت ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر سڑک پر بسیں چلیں اور حیدرآباد کے علاقوں میں بھی آپ کو باقاعدہ بس سروس ملے۔ ٹریفک انتظامیہ نے اچھا کام کیا ہے، تاہم ٹریفک کے نظام میں مزید ریفارمز لانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرالر اور موٹر سائیکل کے ٹکر میں ضروری نہیں کہ ہر بار ٹرالر کا ہی قصور ہو، اس لیے ٹریفک مینجمنٹ کو کیس ٹو کیس سمجھنے کی ضرورت ہے، اور جس کی بھی غلطی ہو اسے مقرر کردہ سزا ضرور ملنی چاہیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو پالش کرنا ہوگا کیونکہ حکومت سب کی ہے۔ تمام اراکین ہمارے دفاتر آئیں، پروپوزل دیں، ہم انہیں ضرور کنسیڈر کریں گے، ہم کھلے دل سے دعوت دیتے ہیں کہ آپ اپنی تجاویز لے کر آئیں۔ کوشش ہے کہ آئندہ ماہ ٹیکسی سروس بھی شروع کر دیں۔

ایم کیو ایم کے رکن راشد خان نے کہا کہ کل رات صدر مملکت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں آرمی چیف کو ڈیفینس فورس کا سربراہ بنا دیا گیا ہے، اس عمل سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری نظام مضبوط و مستحکم ہوگا۔ میں چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ کس طرح اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت مضبوط ہوگی، میں تو مبارک باد نہیں دیتا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی نے کہا کہ کے رکن

پڑھیں:

سانحہ نیپا پر جامع تحقیقات کیلیے کمیٹی بنا رہے ہیں‘ وزیر بلدیات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر کر بچے کی ہلاکت کے واقعے پر جامع تحقیقات کے لیے کمیٹی بنارہے ہیں ، یہ بہت ہی دلخراش واقعہ ہے ،جو بھی غفلت میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ یقین دہانی منگل کو سندھ اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں سندھ اسمبلی میں موجود تمام جماعتوںکے نمائندوں اور سینئر افسران کو شامل کیا جائے گا۔ سانحہ نیپا کی کچھ رپورٹس آئی ہیں جن سے ہم مطمئن نہیں ،آئندہ کسی ماں کا گود نہ اجڑے، مین ہول کے ڈھکن چوری ہونے سے متعلق ایک طریقہ بنارہے ہیں ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات ہوتے رہے ہیں مگر اس کا مستقل بنیادوں پر سدباب نہیں ہوا جس کی وجہ سے بار بار اس قسم کے دلخراش واقعات رونما ہوتے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • معین خان کیلئے دعائے مغفرت، فیک نیوز پر سندھ اسمبلی میں دلچسپ صورتحال
  • سینیٹ سے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا بل منظور
  • سینٹ: انسانی حقوق ترمیمی بل منظور، سوال کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج
  • جنرل اسمبلی اقوام متحدہ: اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے،  قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • سندھ اسمبلی ‘ای چالان سے متعلق محمد فاروق کی قرارداد خلاف ضابطہ قرار
  • بلوچستان و سندھ اسمبلی کے2 حلقوں پر دوبارہ گنتی سے متعلق سماعت ملتوی
  • سندھ اسمبلی میں یوسف شمسی کی اہلیہ اور شاہد بھائی کے لیے دعائے مغفرت
  • سانحہ نیپا پر جامع تحقیقات کیلیے کمیٹی بنا رہے ہیں‘ وزیر بلدیات