ڈی سی کوئٹہ کی اسکول کے طلباء کو روزانہ مطالعہ پاکستان پڑھانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سعد بن اسد نے نجی و سرکاری اسکولوں کو ہدایت دی کہ طلباء کو روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ پاکستان پڑھائی جائے اور قومی ترانے کا انعقاد ہو۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے شہر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ پاکستان پڑھانے اور سیکیورٹی انتظامات کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی آفس کوئٹہ میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہا کہ تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکول پرنسپل اور مالکان اپنے اسکولوں کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں اور انتظامات بہتر کرے۔ اسکے ساتھ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمام اسکول پرنسپل و عہدیداران اپنے اسکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر قومی ترانے کا انعقاد کریں اور ساتھ ہی تمام کلاسز میں روزانہ کی بنیاد مطالعہ پاکستان بھی پڑھائے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم سرکاری و نجی اسکولوں کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کرے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو کوئٹہ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، مختلف اسکولوں کے ڈی ڈی اوز کے علاوہ کوئٹہ کے مختلف نجی اسکولوں کے پرنسپل و عہدیداران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روزانہ کی بنیاد مطالعہ پاکستان ڈپٹی کمشنر کو اسکولوں کے
پڑھیں:
کراچی کی تمام شاہراہوں پر پارکنگ فیس لینے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے کراچی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر کے 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ حکومت سندھ نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے شہر کی سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کردیا. شہر کی تمام 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو پارکنگ فیس ختم کرنے اور حکم نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہوچکا ہے. شہریوں سے غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب کوئی بھی ادارہ سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا. تمام میونسپل کمشنرز کو اس حکم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو مفت پارکنگ سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے، کے ایم سی مالی طور پر مستحکم ہے، شہر کی 46 مرکزی سڑکوں پر پارکنگ مفت، بقیہ علاقوں میں بھی عمل جاری ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی ہدایت پر شہر کے ہر علاقے میں پارکنگ فیس مفت کردی گئی. محکمہ بلدیات نے تمام اداروں کو فوری اطلاق اور عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔