خیبرپختونخوا:گندم سکینڈل سمیت اداروں میں کرپشن کی تحقیقات ، عمران کی کرپٹ وزراء کونکالنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سربراہ احتساب کمیشن خیبرپختونخوا قاضی انورنے دعویٰ کیاہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ہورہی ہے، یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی،جس طریقے سے گندم خریدی گئی وہ بھی مشکوک ہے، صحت سمیت دیگراداروں میں جو کرپشن ہورہی ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ جو بھی وزیرکرپٹ ہواسے فارغ کردو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ احتساب کمیشن کے پی نے کہاکہ با نی نے انٹرنل کمیٹی بنائی جس کا میں بھی ممبرہوں،کمیٹی کے پی حکومت کو چیک کرنے کے لیے بنائی گئی،وزارتوں سے متعلق شکایات آئی تھیں جن کی ہم نے نشاندہی کی۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جب رپورٹ پیش کی گئی تو انہوں نے مجھ سے کہاکہ جو بھی وزیرکرپٹ ہواسے فارغ کردو۔
انہوں نے کہاکہ یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی،جس طریقے سے گندم خریدی گئی وہ بھی مشکوک ہے، یوکرین سے گندم کیوں خریدی گئی اس میں جوکرپشن ہوئی اس پرتحقیقات کررہےہیں، اگلے ہفتے گندم سکینڈل پر میٹنگ بلائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سمیت دیگراداروں میں جو کرپشن ہورہی ہے اس پر بھی تحقیقات کریں گے،بدقسمتی سے پیسہ لوگوں کی کمزوری بن گیاہے، وزیروں سے کہاہےکہ آپ کی وزارتوں میں یہ غلطیاںہورہی ہیں۔
ادھروفاقی وزیراور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے سربراہ احتساب کمیشن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ قاضی انورنے اچھی باتیں کی ہیں،سوال یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بارے میں کیاکہا،190ملین پاؤنڈ اور ملک ریاض کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کی کیاسوچ ہے؟
انہوں نے کہاکہ کیابانی پی ٹی آئی کو معلوم نہیں کہ ان کے دورحکومت میں کیاکیاکرپشن ہوتی رہی؟
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی انہوں نے کہاکہ
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کر دی۔سلمان اکرم راجا نے عدالت عظمیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا، بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کے خلاف کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل عدولی کی جا رہی ہے۔