مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال سے متعلق خط سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)سردار اعجاز اسحاق خان نے فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط لکھاہے جس میں مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال کے معاملے پر بات کی گئی ہے۔۔فاضل جج نے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی فل کورٹ کی اختلافی آرا سے اتفاق کیاہے ۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام لکھے خط کی کاپی تمام ججز کو بھی ارسال کی گئیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط لکھا۔خط میں جسٹس اسحاق نے لکھا کہ دنیا میں مصنوعی ذہانت کا استعمال عدلیہ میں شد و مد سے زیر بحث ہے لیکن مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام کے تحت ہے اور اس لیے جو روبوٹ کرسی انصاف پر منصب کیے جائیں وہ طے شدہ پروگرام کے مرہون منت ہوں گے۔جسٹس اسحاق نے خط میں لکھا کہ ان کے فیصلے ہمیشہ ان پروگرامز کے تابع ہوں گے جو ان میں وقتا فوقتاً فیڈ کیے جائیں گے اور یہ کہ کمپیوٹر یا روبوٹ موافق حق یا آزادانہ رائے رکھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت عدلیہ میں
پڑھیں:
بدین، مسجدو مدرسے میں ووٹ کے حق اور اندراج سے متعلق آگاہی مہم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بدین محمد حنیف کی جانب سے ووٹر آگاہی اور رجسٹریشن مہم کے سلسلے میں آج جامع مسجد قطر بدین میں اہم عوامی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں معزز علمائے کرام، مدرسے کے طلبہ اور ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بدین نے ووٹ کے آئینی اور قومی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ شرکاء کو ووٹر رجسٹریشن، مخصوص عمر کی حد، شناختی کارڈ کے استعمال اور پولنگ کے طریقہ? کار سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں۔ علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ نہ صرف ایک قانونی حق ہے بلکہ قومی امانت بھی ہے، جس کا درست استعمال اسلامی اصولوں کے مطابق اجتماعی بھلائی اور انصاف کے قیام میں مدد دیتا ہے مدرسے کے طلبہ نے سیشن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور انتخابی طریقہ? کار اور جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین نے بھی ووٹر لسٹ میں درست اندراج، بروقت اپڈیٹ اور انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ووٹ نہ صرف ایک فرد کی آواز ہے بلکہ قوم کے مستقبل کے فیصلوں میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ شفاف اور منصفانہ انتخابات اسی وقت ممکن ہیں جب ہر شہری اپنا حقِ رائے دہی سمجھداری اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرے۔ انہوں نے نوجوانوں، پہلی بار ووٹ دینے والوں اور خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حنیف کی جانب سے شروع کی گئی یہ آگاہی مہم بدین کی مساجد، مدرسوں اور دیگر سماجی مقامات پر جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو زیادہ باشعور، ذمہ دار اور فعال ووٹر بنانا ہے تاکہ مضبوط جمہوری نظام کی بنیاد مزید مستحکم ہو سکے