کوالالمپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ملائیشیا نے  6 معاہدوں پر دستخط کیے جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ معاہدے مختلف شعبوں جیسے تعلیم، حلال سرٹیفیکیشن، سیاحت، اعلیٰ تعلیم، بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور ملائیشیا نے سفارت کاروں کی تربیت کے شعبے میں تعاون کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیسی اینڈ فارن ریلیشنز اور فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان کے درمیان مفاہمی یادداشت پر دستخط کیے۔ ان دستاویزات کا تبادلہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے کیا۔

اصل ٹارگٹ پیپلز پارٹی نہیں شہباز شریف ہیں، مریم نواز کے فیورٹ لوگ ان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، حامد میر

ملائیشیا اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے، ان دستاویزات کا تبادلہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر زمبری عبدالقادر نے کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ’’ایکس ‘‘ پر میسیج بھی شیئر کیا جس میں لکھا کہ ’’ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی قیادت میں وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے باضابطہ ایم او یو کا تبادلہ ہوا‘‘۔

’’ گرمجوش اور منفرد انداز میں ملاقات ، مسکراہٹوں، خلوص اور برادرانہ جذبے سے بھرپور لمحہ‘‘ویڈیو وائرل

After today’s restricted as well as delegation level meetings under the leadership of Prime Ministers of Malaysia and Pakistan, formal signed MoU was exchanged between my brother Foreign Minister, Dato’ Seri Utama Haji Mohamad bin Haji Hasan, of Malaysia and myself on behalf of… pic.

twitter.com/dudQaTMdvy

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 6, 2025

اسی طرح ملائیشیا کے وزیرِ سیاحت ٹیونگ کنگ سنگ اور پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے دونوں حکومتوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لیے ایم او یو کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

 دونوں فریقوں نے حلال سرٹیفیکیشن پر ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے اور متعلقہ دستاویزات کا تبادلہ وزیراعظم کے محکمہ (مذہبی امور) کے وزیر ڈاکٹر حاجی محمد نعیم بن حاجی مختار اور وزیر تجارت جام کمال خان نے کیا۔

کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں گولیوں کے ساتھ بھیجی جا رہی ہیں، کراچی چیمبر آف کامرس

 اسی طرح دونوں ممالک نے بدعنوانی کے خلاف تعاون اور روک تھام کو بڑھانے کے لیے ایم او یو پر بھی دستخط کیے۔ دستاویزات ملائیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن کے چیف کمشنر اعظم بن باکی اور پاکستان کے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر کے درمیان تبادلہ کی گئیں۔

 چھٹا معاہدہ پاکستان کی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) اور ملائیشیا کی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کارپوریشن کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے کیا گیا۔ دستاویزات ایس ایم ای کارپوریشن ملائیشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رِزال بن داتو نائنی اور وزیراعظم کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی کے درمیان تبادلہ کی گئیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تاریخی سرسید ہال کی مخدوش حالت،عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: دستاویزات کا تبادلہ اور ملائیشیا اور پاکستان ملائیشیا کے پاکستان کے دستخط کیے کے درمیان ایم او یو کے وزیر کے لیے

پڑھیں:

دبئی ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، فروخت کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

دبئی ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، فروخت کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز

دبئی(سب نیوز )دبئی ایئر شو میں پاکستان نے دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط کر دئیے۔دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے سلسلہ وار اعلی سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔سربراہ پاک فضائیہ نے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

جن میں اعلی تربیت کے شعبوں میں تعاون کا فروغ، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت طرازی، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں اور مقامی ترقی کو سراہتے ہوئے مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مزید استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔یہ شرکت پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عالمی فضائی برادری کے ساتھ مضبوط روابط اور خطے میں امن و استحکام کے عزم کی نمایاں ترجمانی ہے۔

ایئر شو کے دوران جے ایف17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی تجزیہ کاروں، ہوا بازی کے ماہرین و شایقین نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیتوں اور معرکہ حق میں اس کی ثابت شدہ عملی کارکردگی نے جے ایف17 تھنڈر کو ایک قابلِ اعتماد اور کم لاگت کثیر المقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر مزید نمایاں کیا ہے۔

پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کے باعث مختلف ممالک نے جے ایف17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔ یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت اور پاکستان کی ایرو اسپیس صلاحیتوں پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک جدہ ریجن میں انویسٹر فورم کے سالانہ انتخابات کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل،چوہدری شفقت محمود صدر،چوہدری عبدالخالق لک سیکرٹری جنرل منتخب پنجاب میں گورننس کا نیا معیار، پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ہنگری کے درمیان ایم او یو کی تجدید، پاکستانی طلبہ کوسکالرشپ کے بہتر مواقع میسر آئیں گے
  • پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین علاقائی مسائل کے حل بارے معاہدہ
  • دبئی ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، فروخت کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے  
  • جعلی دستاویزات اسکینڈل، فیفا نے ملائیشین فٹ بال ایسوسی ایشن پر جرمانہ اور 7 کھلاڑی معطل کر دیے
  • اسحاق ڈار، چینی وزیراعظم ملاقات: سٹرٹیجک شراکت داری کی توثیق: خطے میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں، پیوٹن
  • اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
  •  پائیدار ترقی کا دارومدار خطے میں امن اور استحکام سے جڑا ہے: اسحاق ڈار