سینیٹ اجلاس: سیدال خان ناصر اور سیف اللّٰہ ابڑو میں تلخ جملوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی، جس کے بعد سینیٹ میں پی ٹی آئی ارکان ایوان سے نکل گئے، قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے سیف اللّٰہ ابڑو سے غصے میں مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کو ڈسٹرب کرتے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غریبوں کو امداد پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد بہت بری صورتحال ہے۔
سیدال خان ناصر نے سیف اللّٰہ ابڑو کو غصے میں کہا کہ شٹ ڈاؤن، جس پر سیف اللّٰہ ابڑو نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ انگلی نیچے کریں۔
بعد ازاں سینیٹ میں تحریک انصاف کے ارکان واپس ایوان میں آ گئے، سیدال خان ناصر نے کہا کہ ایوان میں کورم پورا نکلا ہے، سیف اللّٰہ ابڑو نے دوبارہ سینٹ میں کورم کی نشاندہی کی، پی ٹی آئی ارکان سینیٹ سے دوبارہ واک آؤٹ کر گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیدال خان ناصر پی ٹی ا ئی سیف الل ہ ابڑو کہا کہ
پڑھیں:
برسلز: اسحاق ڈار کی سیکریٹری جنرل نیٹو سے ملاقات
فوٹو: سوشل میڈیا۔دفتر خارجہنائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں سیکریٹری جنرل نیٹو مارک روٹے سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار کی نیٹو ہیڈ کوارٹرز آمد پر سیکریٹری جنرل نیٹو نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے مذاکرات و سفارت کاری کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کو پرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔