وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائیشیا: دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر یکجہتی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری دورۂ ملائیشیا کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک نے تجارت، تعلیم اور علاقائی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے قریبی اتحادی ہیں اور دونوں ممالک فلسطینی عوام پر ہونے والے صہیونی مظالم کے خلاف مشترکہ آواز بنے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئی ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ملائیشیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انور ابراہیم نے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کو بھی ضروری قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا پہنچنے پر پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میرے لیے دوسرے گھر جیسا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی تصنیف ’’اسکرپٹ‘‘ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان فکری و تہذیبی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے حلال گوشت کی برآمد کا آغاز ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں وسعت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، سرمایہ کاری، اور سائنسی تحقیق کے میدانوں میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم کے اصرار پر علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے، جس سے محفل کا ماحول خوشگوار ہو گیا اور دونوں رہنماؤں نے اسلامی یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف انور ابراہیم کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :