جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سکیورٹی نفری کے لئے خط لکھ دیا، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں 109 ملزمان، 150 وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سکیورٹی نفری کے لئے خط لکھ دیا، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں 109 ملزمان، 150 وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی نفری تعینات کی جائے۔ واضح رہے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس اختتامی مراحل میں ہے، خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں لکھا گیا
پڑھیں:
سکیورٹی ذرائع نے عسکری قیادت کیخلاف پراپنگنڈا ناکام بنادیا
لاہور (تجزیہ: فیصل ادریس بٹ) اعلی سکیورٹی ذرائع کی جانب سے واضح کردیا گیا ہے وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کو پسنی پورٹ کی پیشکش نہیں کی گئی اور پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور اگر کوئی مذاکرات ہوں گے تو وہ سیاسی قیادت سے ہی ممکن ہیں۔ جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بھی واضح کردیا گیا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ گزشتہ کچھ روز سے پاکستان اور عالمی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا جس کو لازمی طور پر بھارت کی جانب سے سپانسر کیا گیا ہے کیونکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سو بلین روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے تاکہ عالمی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے خلاف منفی مہم چلائی جاسکے۔ معرکہ حق میں شکست کھانے کے بعد پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں پر مودی حکومت کو بھارت بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ امریکہ سے تعلقات، پاک سعودیہ دفاعی معاہدے نے تو مودی کی نیندیں ہی حرام کردی ہیں۔ اسی لئے اندرون ملک بھی کچھ ملک دشمن عناصر اور عالمی میڈیا کے کچھ حلقے مخصوص انداز میں حکومت اور عسکری قیادت کے خلاف پراپیگنڈا کررہے ہیں۔ تاہم سکیورٹی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرکے مذموم پراپیگنڈے کا خاتمہ کردیا ہے جو یقینی طور پر خوش آئند ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ عسکری قیادت کا کوئی مشیر نہیں ہے تاکہ آئندہ کیلئے بھی ابہام نہ رہے۔ پاکستان نے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد جس طرح سے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے یہ ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ وطن عزیز کے خلاف کوئی نہ کوئی جھوٹا بیانیہ تشکیل دیتے رہتے ہیں تاکہ انتشار پیدا کیا جاسکے اور ملک کو کمزور کیا جائے۔ یہ ملک دشمن قوتیں پاکستان اور بیرون ممالک میں بھارت و اسرائیل کی فنڈنگ سے سرگرم عمل ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا پروپیگنڈا تو مہلک ترین اور زہریلا ترین ہے۔ اسی طرح مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے ہمنوا اکثر امریکہ کو فوجی اڈے دینے کا پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔ تاہم سکیورٹی ذرائع نے ایک بار پھر ملک دشمن قوتوں کی چالوں کو ناکام بنا دیا ہے بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سپانسرڈ پروپیگنڈا کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کی جانب سے سامنے آنے والی خبروں سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ قانون سے بالا تر کوئی بھی نہیں۔ 9 مئی کے ملزمان ہوں یا بانی پی ٹی آئی سب کے کیسز قانون کے مطابق ہی چلیں گے اور ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔