data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وشاکھاپٹنم: ویمنز ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو سنسی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ویمنز ٹیم کے 5 کھلاڑی 78 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔اس مشکل صورتحال میں نچلے نمبروں پر آنے والی بیٹرز نے وہی حوصلہ دکھایا جس کی بدولت انہوں نے پچھلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی ملی تھی۔

ماریزان کیپ اور کلوئی ٹرائیون کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 85 رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو سہارا دیا اور ہدف کے تعاقب کو نئی زندگی دی، جنہوں نے بالترتیب 56 رنز اور 62 رنز اسکور کیے۔دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر بنگلہ دیش کو میچ میں واپس آنے کا موقع ملا، اس وقت نادین ڈی کلرک کریز پر آئیں اور ٹیم کو جیت تک پہنچا دیا۔انہوں نے 29 گیندوں پر ناقابلِ شکست 37 رنز بنا کر ٹیم کو تین گیندیں قبل کامیابی دلائی۔

کلوئی ٹرائیون کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ ’میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، یہ لمحہ بہت اعصاب شکن تھا لیکن خوشی ہے کہ ہم یہ جیت لے گئے، ہم نے صرف پرسکون رہنے اور غلط گیندوں کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہمیں معلوم تھا کہ آخری 10 اوورز میں 80 رنز بنانا ممکن ہے۔

جب ٹرائیون ریتو مونی کے براہِ راست تھرو سے رن آؤٹ ہوئیں، جنوبی افریقہ کو اب بھی 31 گیندوں پر 35 رنز درکار تھے اور تین وکٹیں باقی تھیں، ڈی کلرک کا 26 رنز پر ایک موقع ملا، جس کی بنگلہ دیش کو بھاری قیمت چکانی پڑی۔آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے، تو انہوں نے نہیدہ اختر کی پہلی گیند پر چار رنز حاصل کیے، جبکہ تیسری گیند پر چھکا لگا کر میچ ختم کر دیا۔

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم، جو ٹورنامنٹ کے آغاز میں انگلینڈ کے خلاف صرف 69 رنز پر ڈھیر ہو کر 10 وکٹوں سے ہار گئی تھی، اب مسلسل تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، اور سیمی فائنل کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

اس سے قبل بنگلادیش نے سست آغاز کے باوجود 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے، جس میں شورنا اختر51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔

35 گیندوں پر بننے والی یہ اننگز اب تک کے ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری تھی، جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کو انہوں نے میچ میں

پڑھیں:

پاکستان میں پہلی بار  اے ٹی پی چیلنجر کپ، پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ کی بڑی جیت

اسلام آباد:

پاکستان میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کے مقابلے جاری ہیں، اسلام آباد میں کھیلے گئے میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مکسڈ کارکردگی سامنے آئی ہے۔

پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 کے سنسنی خیز مقابلے اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری ہیں۔ 25 مختلف ممالک کے ٹینس اسٹارز ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی بھی عالمی مقابلوں میں اے ٹی پی پوائنٹس کی دوڑ میں شامل ہیں۔

 آج کھیلے گئے  مردوں کے سنگلز راؤنڈ آف 32 میں ترکی کے مرٹ الکایا نے پاکستان کے سمیر افتخار کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ بلغاریہ کے ڈنکو ڈینیو نے پاکستانی سینئر کھلاڑی عقیل خان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6(5)، 6-1 سے ہرایا۔

پاکستان کے مزمل مرتضیٰ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوسف خلیل کو 6-3، 3-6، 6-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، اسی راؤنڈ میں یوکرین کے نیکیتا بیلوزرتسیف نے تیسرے سیڈ سابا پورٹسلاڈزے کو 6-2 کے بعد ریٹائر ہٹ کرا دیا۔

ساتویں سیڈ لیو بورگ نے بھی 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی، ڈبلز میں یوکرین اور امریکا کی جوڑی نے پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ کو 6-2، 7-5 سے شکست دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • بدترین شکست کے بعد بھارت میں ہنگامہ، کوچ اور سلیکٹر کی فوری برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کی پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی
  • اوور 40 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان کا مقابلہ کس سے ہوگا؟
  • جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست، میدان ’گمبھیر ہائے ہائے‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
  • بھارت کو کلین سوئپ: جنوبی افریقی کپتان دنیائے کرکٹ کے دوسرے منفرد کپتان بن گئے
  • جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے چلا گیا
  • بھارتی گھمنڈ پھر خاک میں مل گیا، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد گھر میں ہی مات دیدی
  • جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا
  • پاکستان میں پہلی بار  اے ٹی پی چیلنجر کپ، پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ کی بڑی جیت