بحرین میں ہونے والی ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا 99 رکنی دستہ حصہ لے گا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
لاہور:
بحرین میں ہونے والی ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا ننانوے رکنی دستہ حصہ لے گا۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد چیف ڈی مشن ہوں گے، مناما بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کا میلہ بائیس اکتوبر سے شروع ہوگا۔
ایونٹ میں چودہ سے اٹھارہ سال کے پینتالیس ممالک کےچار ہزار تین سو کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان اٹھارہ کھیلوں میں شریک ہوگا۔
ایک سو دو ارکان میں سے چھپن کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا، باقی ارکان خود ٹکٹ اور رہائش کا خرچہ کریں گے، قومی دستے کی مختلف گروپس میں روانگی سترہ اکتوبر سے متوقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوجوان پالیسی سازی میں برابر کے شراکت دار بنیں گے ؛ رانا مشہود کا اعلان
ویب ڈیسک : کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ملک کی ترقی میں نوجوان بھرپور حصہ ڈال سکیں۔