Express News:
2025-11-24@01:31:40 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری 

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق رواں سال اب تک 12819 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل۔  رواں سال مشتبہ 865 کیسز ڈینگی کے تصدیق۔

58 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ویكٹر سرویلنس رپورٹ 2025 کے مطابق اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ ہوئی ہے جبکہ 1 لاکھ 75 ہزار 412 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔

15 لاکھ 30 ہزار 631 مقامات کی جانچ کی گئی اور 23 ہزار 536 مقامات پر لاروا برآمد ہوئے جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جواد احمد نے بتایا کہ 4455 ایف آئی آرز درج  اور 1850 مقامات سیل کردیے گئے۔ 108 چالان اور 457 جرمانے کیے گئے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کی فہرست میں ڈھوک کشمیریں،  تخت پڑی، ، پیرودھائی، ڈھوک گنگال، خیابان سرسید، چک جلال دین، دھمیال، ڈھوک دلال، کوٹھا کلاں، کلیال، قیوم آباد، رنیال، رتہ امرال ، رحمت آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

غزہ میں قابض صیہونی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے۔

اسرائیل کی مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں ریجن میں دہشتگردی کے تمام حملے ناکام، پولیس نے 14 شدت پسند ہلاک کیے، پولیس رپورٹ جاری
  • غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت
  • غزہ میں صیہونی وحشیانہ حملے جاری، 24 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی متاثر
  • اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کم نہ ہوئی‘حملے میں مزید 21فلسطینی شہید
  • راولپنڈی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق
  • ملک میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 841 ہو گئی  
  • راولپنڈی میں پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی
  • صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری
  • سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے فی تولہ پر برقرار