صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔
جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ علما کرام جمعے کے خطبات میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں اور اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کا 10اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار، حکومت سے وضاحت طلب آئی ایم ایف کا 10اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار، حکومت سے وضاحت طلب ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کی تیاریاں،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کی منصوبہ بندی طریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صمود فلوٹیلا پر حملے مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف بدین میں احتجاج و ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (رپورٹر )جماعت اسلامی بدین کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ٹرمپ امن منصوبہ و سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف شدید نعرے بازی، مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی مذمت کی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر غزہ اور فلسطین پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نائب امیر ضلع اللہ بچایو ہالیپوٹہ ،جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی ،اسسٹنٹ سیکرٹری علی گل منصوری، مقامی امیر ایازلطیف سومرو اور دیگر نے شرکت کی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئرسیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت کی نسل کشی کر رہا ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوںنے مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی گرفتاری فوری طور ختم کرکے رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل ہے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری ایکشن لے اور فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کرے۔