را بلوچستان میں دہشت گردی کیسے کرواتی ہے؟ اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
فتنہ الہندوستان کے نام پر جاری نام نہاد’’آپریشن بام‘‘ درحقیقت معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کیخلاف بربریت کا نیا باب ہے۔ یہ گروہ براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی سے دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے، جس کا تازہ ثبوت بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنیوالا واقعہ ہے۔ یہاں دہشتگردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا، جس سے بھارتی عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، دہشت گردی کیلئے اشارے کیسے دیئے جاتے ہیں، بھارت کی حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کو جب سے آپریشن سندور اور معرکۂ حق میں منہ کی کھانا پڑی ہے اور عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہوا، تو اس نے اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کیلئے روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ عسکری میدان میں ناکامی کے بعد اب بھارت نے پراکسی جنگ کا رخ اختیار کر لیا ہے، جس میں فتنہ الہندوستان جیسے گروہوں کو استعمال کرکے پاکستان، خصوصاً بلوچستان، کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فتنہ الہندوستان کے نام پر جاری نام نہاد ’’آپریشن بام‘‘ درحقیقت معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کیخلاف بربریت کا نیا باب ہے۔ یہ گروہ براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی سے دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے، جس کا تازہ ثبوت بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنیوالا واقعہ ہے۔ یہاں دہشتگردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا، جس سے بھارتی عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس بربریت میں’’ را ‘‘کا کردار محض پسِ پردہ نہیں رہا بلکہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے کہ بابا بنارس، فرنٹل فورس اور بھوٹ بلوچ، ان حملوں سے قبل اشارے دیتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس پر پہلے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ظاہر کی جاتی ہے، اور پھر انہی خطوط پر کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔ بعد ازاں یہی اکاؤنٹس ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے اور بھارتی ذرائع ابلاغ اس کی بھرپور تشہیر کرتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد اب پاک فوج کا براہِ راست مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ جب بھی انہیں عسکری سطح پر شکست ہوتی ہے، یہ اپنی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی بلوچستان میں مزدوروں، طالبعلموں اور خواتین کو ان دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے، جس سے ان کے گھناؤنے عزائم اور سفاک چہرے کی عکاسی ہوتی ہے۔ بھارت کی یہ حکمتِ عملی اس کی عسکری، سفارتی اور اخلاقی ناکامیوں کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے، مارے جانے والے یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا۔ اس سے پہلے 14اور 15 ستمبر 2025ء کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع خضدار بلوچستان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی جہاں بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع تھی، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔(جاری ہے)
فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا جو علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور پوری قوم اس عہد پر قائم ہے کہ دہشت گردی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے گا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 جوان جامِ شہادت نوش کرگئے، شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں، فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک فتنہ الہندستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے، سکیورٹی فورسز، پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ، ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔