مومنہ اقبال کی صنفی شناخت سے متعلق جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل، بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے اگست 2022 کے ایک انٹرویو کلپ کو ایڈٹ کرکے گمراہ کن انداز میں پھیلائی گئی، جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے مومنہ اقبال نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انہیں میڈیا نمائندوں کی متعدد کالز موصول ہوئیں اور وہ اس صورتحال سے حیرت اور پریشانی کا شکار ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی لڑکی سے اس کی صنفی شناخت سے متعلق سوال کرنا نہایت تکلیف دہ اور غیر اخلاقی عمل ہے اداکارہ نے مزید بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں کئی افراد نے وضاحت دینے کا مشورہ دیا، لیکن انہوں نے سوچا کہ ایسی بے بنیاد اور جھوٹی باتوں پر ردعمل دینا خود ان باتوں کو اہمیت دینے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت ہوتی تو وہ ہمت کے ساتھ سچ کو تسلیم کرتیں، لیکن جب حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تو جھوٹ پر صفائی دینا بھی غیر ضروری ہے یاد رہے کہ مومنہ اقبال نے کئی مقبول ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک باوقار اور معتبر مقام رکھتی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں اور جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کی مذمت کر رہے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مومنہ اقبال
پڑھیں:
تہذیبوں کے مابین مکالمہ ہی عالمی امن کی بنیاد ہے: عطاء تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بیجنگ پہنچ گئے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اطلاعات بیجنگ میں عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ مکالمہ چینی صدر شی چن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے۔ عطاء تارڑ ثقاتفی وزارت اور بصیرت کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔ ان کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ سے ملاقات ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے، ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی عالمی ہم آہنگی، امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔ پاکستان اس عمل میں اپنا فعال کردار اد اکرتا رہے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا اور ثقافتی تعاون عوام کو قریب لا رہا ہے۔