کراچی، گھریلو ملازمائیں 98 لاکھ مالیت کا 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کیلئے رکھا تھا، ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کیلئے رکھا تھا، ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں، چوری کیے گئے سونے کی مالیت 98 لاکھ روپے ہے۔ ایس ایچ او شارع فیصل کے مطابق گھر میں سونا چوری کرنے کی واردات 17 مئی کو انجادم دی گئی، جبکہ گھر والوں کو گزشتہ روز واردات کا علم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوراً واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، ویڈیو کی مدد سے خواتین کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سونا چوری کرکے گھر کی صفائی کے مطابق گھر میں
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔