سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔ عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شاہراہِ نورجہاں سے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لانڈھی تک محیط ہوگا جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یلو لائن بی آر ٹی میں صرف الیکٹرک بسیں چلیں تاکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست ہو، ہم نے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسیں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کروائیں جو اب کامیابی سے چل رہی ہیں، ای وی بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، فیول اخراجات میں بھی خاطر خواہ بچت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ای وی اسکوٹر اسکیم لا رہے ہیں، اب تک 8 ہزار سے زائد خواتین نے درخواست دی ہے، ایک فوڈ چین کمپنی بھی تربیت میں ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ خواتین کو مکمل طور پر تیار کیا جائے، یہ صرف ٹرانسپورٹ نہیں، یہ سماجی انقلاب کی بنیاد ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر بھی کام جاری ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہم نے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو دس سال تک ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں فرق ضرور آیا ہے، لیکن حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یلو لائن بی آر ٹی نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی:

شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی
  • نواز شریف پہلے یہ بتائیں ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ شرجیل میمن کا ردعمل
  • بچوں کی آن لائن حفاظت: ٹک ٹاک پر یورپی یونین کی فرد جرم عائد
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن