کراچی: آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی۔
دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کا کم سے درجۂ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن نے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب حرکت کی ہے، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے 880 اور بھارتی گجرات سے 510 کلو میٹر دور ہے، سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر کے اضلاع میں آج ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پیر سے فعال، ٹریفک جرمانے ڈیجیٹل ہونگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خبر فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پیر27 اکتوبر سے باضابطہ طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس محمد شاہ کے مطابق یہ نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈیجیٹل جرمانے کے اجراءکو یقینی بنائے گا۔
پیر محمد شاہ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 97 کروڑ 81 لاکھ 97 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے مینوئل چالان کا نظام بند کر دیا گیا ہے، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہتا تو جرمانوں کی رقم ایک ارب 10 کروڑ روپے سے تجاوز کر جاتی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کی سہولت، شفافیت اور ڈیجیٹل نگرانی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے یکم اکتوبر تک 12 لاکھ 4 ہزار 14 چالان کیے گئے، جب کہ 3 ہزار 370 افراد کو مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے 3 ہزار 165 اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ غیر قانونی پارکنگ اور انکروچمنٹ کے خلاف 1ہزار 67 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
اسی طرح غفلت سے گاڑی چلانے پر 399ڈرائیورز کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کیا گیا، جبکہ ممنوعہ سڑکوں پر گاڑی چلانے پر 1 ہزار 180 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے کہا کہ نیا نظام نہ صرف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کو ختم کرے گا بلکہ شہریوں کو آن لائن جرمانہ ادائیگی اور ای میل/ایس ایم ایس نوٹیفکیشن کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔