ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، بیشتر علاقوں میں موسم خشک
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
محکمۂ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات سرد رہیں گے۔
محکمہ نے متنبہ کیا ہے کہ مشرقی پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈک اور کہیں کہیں بارش کا امکان
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، اور لسبیلہ و تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سندھ کے جنوب مشرقی اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مسلسل خشک موسم فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برفباری بیشتر علاقوں میں موسم خشک محکمہ موسمیات موسم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیشتر علاقوں میں موسم خشک محکمہ موسمیات بیشتر علاقوں میں موسم خشک کا امکان
پڑھیں:
موسمِ سرما میں اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کے آغاز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیرِ تعلیم کے مطابق سردیوں کے دوران تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے کھلیں گے اور کلاسز دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ پرانے اوقاتِ کار کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ موسم میں مسلسل سردی اور دھند کے باعث بچوں کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات میں یہ تبدیلی کی گئی ہے، موسمِ سرما میں اسکول کے اوقات میں معمولی تاخیر بچوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ سرد موسم اور کم دکھائی دینے والے ماحول میں کسی خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے نئے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، جمعہ کے روز اسکولوں میں اوقاتِ کار میں معمولی فرق ہوگا اور اس حوالے سے ہر ضلعے کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے کو بچوں کی صحت کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے، تاہم والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ دھند کے شدید دنوں میں اگر ضرورت پڑے تو اسکولوں میں حاضری کو بھی لچکدار بنایا جائے تاکہ طلبہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔