سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے۔
ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ تعطیلات کے دوران بورڈز کے ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جیکب آباد،سیپکو کی موسم سرما میں بھی بلاجواز غیراعلانیہ و بدترین لوڈشیڈنگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد سیپکو کی موسم سرما میں بھی بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ جاری سٹی ون فیڈر پر 8گھنٹے اعلانیہ اور 4گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سیپکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بلا جواز غیر اعلانیہ ،بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے شہر کے اکثر فیڈر پر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے ساتھ چار گھنٹے غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کرکے صارفین کو اذیت دی جارہی ہے،پی ڈی سی سکھر، گرڈ عملے کی جانب سے سیپکو ایل ایس کی ملی بھگت سے سٹی ون فیڈر پر 8گھنٹے اعلانیہ اور 4گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات ہیںبدترین لوڈشیڈنگ پر سیپکو حکام سے کوئی پوچھنے والا نہیںسٹی ون ،ٹو ،تھری سمیت دیگر فیڈرس پر 12سے 18گھنٹے بجلی کی بندش معمول ہے ،15منٹ قبل بجلی بند اور 15تاخیر سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے وقت بجلی بحال کی جاتی ہے صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی اویس لغاری ،چیف سیپکو ،نیپرا اور واپڈا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔