لندن ہائیکورٹ: عادل راجہ کے بریگیڈیئر راشد پر الزامات جھوٹ کا مجموعہ، جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
لندن ہائیکورٹ: عادل راجہ کے بریگیڈیئر راشد پر الزامات جھوٹ کا مجموعہ، جرمانہ عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز
لندن: (آئی پی ایس) لندن ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے عادل راجہ کو جھوٹا قرار دے دیا۔
لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور بھاری قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا، عادل راجہ 2 لاکھ 60ہزار پاؤنڈ بطور عبوری اخراجات فوری ادا کرے۔
عدالتی فیصلہ کے مطابق جون 2022 کے تمام الزامات بے بنیاد، بلا ثبوت اور جھوٹ پر مبنی تھے، عادل راجہ 28 دن تک فیصلے کا خلاصہ تمام پلیٹ فارمز پر نمایاں جگہ پر لگانے کا پابند ہوگا، جھوٹے دعوے دہرانے سے روکنے کے لیے سخت ہدایت جاری کر دی۔
فیصلہ میں کہا گیا کہ حکم نہ ماننے پر توہین عدالت، جرمانہ اور جیل ہو گی، پنجاب الیکشن، مبینہ ملاقاتوں اور رجیم چینج سے متعلق تمام بیانیے جھوٹ تھے، عادل راجہ کے الزامات کا مقصد شخصیت کشی تھا, حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
لندن ہائیکورٹ نے متعدد حساس نوعیت کے الزامات کو کلی طور پر ممنوع قرار دیا اور کہا کہ تمام ادائیگیاں 22 دسمبر 2025 تک لازمی کرنا ہوں گی، عادل راجہ کا بیانیہ بدنیتی پر مبنی اور جھوٹ کا مجموعہ ہے، عدالتی فیصلے کا لنک ہر پلیٹ فارم پر واضح اور نمایاں رہے گا۔
فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ عادل راجہ کے الزامات نے ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جو غلط ثابت ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات ورثا کا آئینی حق ہے،مولانا فضل الرحمان پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی امریکا کا ریکوڈک میں 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لندن ہائیکورٹ عادل راجہ کے
پڑھیں:
برطانوی عدالت کایوٹیوبرعادل راجہ کومعافی مانگنے اورہرجانہ ادا کرنےکاحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن میں برطانوی ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ریٹائرڈ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا ہے۔
جج رچرڈ اسپیئر مین کے فیصلے کے مطابق عادل راجہ نہ صرف باقاعدہ معافی جاری کریں گے بلکہ یہ معافی 28 روز تک ان کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزجیسے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ پر نمایاں طور پر موجود رہے گی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید حکم دیا ہے کہ عادل راجہ راشد نصیر کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈز ہرجانے کے طور پر ادا کریں۔
واضح رہے کہ عادل راجہ کو رواں سال اکتوبر میں دائر کیے گئے ہتکِ عزت کیس میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد جرمانے اور معافی کی یہ قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔