پنجاب میں دھند اور ملک بھر میں سرد موسم کی شدت، موٹر ویز بند، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی، دھند، بارش اور برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگے ہیں۔ پنجاب میں گھنی دھند کے سبب موٹر وے کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 18 دسمبر تک ممکنہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک اور موٹر وے ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک بھی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ آج سے 18 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی اور مغربی پاکستان کو متاثر کرے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ موسمی صورتحال کے باعث دھند کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور برفباری کے سبب بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمی حالات کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برف باری دھند سرد موسم موٹروے موسم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: موٹروے علاقوں میں موٹر وے کے باعث گئی ہے
پڑھیں:
دھند کا غلاف؛ اہم موٹر وے بند کر دی گئی
سٹی42: آج شب پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پھیلنے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کا بہاؤ سست ہو گیا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
موٹر وے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھند میں سفر کے دوران ڈرائیونگ کرنے والے خاص احتیاط کرین۔ لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے
ترجمان نے کہا کہ دھند کے دوران ڈرائیور فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔
رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
Waseem Azmet