اسلام آباد، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، شہریوں سے رقم ہتھیانے ،مالی فراڈ میں ملوث 8رکنی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اسلام آباد، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، شہریوں سے رقم ہتھیانے ،مالی فراڈ میں ملوث 8رکنی گروہ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک (برطانیہ)میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا اور رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاونٹ میں منتقل کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد سلمان، محسن جمیل، نزاکت علی، مہتاب علی، محمد شاہ نواز، ناصر علی، عابد حسین اور فہد جبار شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور پیکا سمیت مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے سادہ لوح لوگوں کے نام پر بینک اکاونٹس کھلوا رکھے تھے، ملزمان ان لوگوں کے نام پر بینک اکاونٹس کھلوا کر چیک بک اپنے پاس رکھ لیتے تھے، ملزمان بہاولپور یزمان کے رہائشی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان نے بہاولپور اور قریبی علاقوں میں ہی بینک اکاونٹس کھلوا رکھے ہیں، نوسرباز لوٹی گئی رقم نکلوانے کے لیے اسلام آباد آتے تھے، اسی طرح جب ملزمان بہاولپور سے رقم نکلوانے اسلام آباد آئے تو وہ پکڑے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے ایچ ای سی کا بلوچستان کے طالب علموں کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کوئی فوج کے خلاف آواز اٹھائے گا تو ہم مزاحمت کریں گے، حاظ طاہر اشرفی بلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹرعقیل ملک پاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی سی آئی اے اسلام آباد
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔