برآمد شدہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے، جو کہ بلوچستان سے کراچی سمگل کیے جا رہے تھے، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ موبائل  فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان ذاکر خان اور محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور 61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کر لیے گئے۔ برآمد شدہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے، جو کہ بلوچستان سے کراچی سمگل کیے جا رہے تھے، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ موبائل فونز اور مزدا ٹرک مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نان کسٹم پیڈ

پڑھیں:

راولپنڈی: ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ریکارڈ کمی

فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ڈکیتی اور قتل کے کیسز میں گزشتہ سالوں کی نسبت 52 فیصد اور رواں سال اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوری کے مقدمات میں 34 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 54 فیصد اور موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں 33 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 45 فیصد اور 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عدالتوں سے قتل کے 55 مقدمات میں 81 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔

راولپنڈی: نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں ہلاک

اس سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہوگیا اور بعدازاں اس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ون فائیو ڈیٹا کے مطابق جرائم سے متعلق موصول ہونے والی کالز میں 28 فیصد کمی آئی ہے۔

رواں سال مختلف جرائم میں ملوث 452 گینگز کے ایک ہزار 121 ملزمان کو گرفتار کر کے 44 کروڑ روپے، 89 گاڑیاں اور 1492موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے منشیات کے خلاف آپریشنز میں 2 ہزار 417 منشیات فروش گرفتار کر کے 65 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی۔ عدالتوں سے 219 منشیات فروشوں کو سزائیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ناجائز اسلحہ کے 1472 مقدمات میں 1514 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 46 کلاشنکوف، 1395 پستول، 86 رائفلز اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ رینجرز، نان کسٹم اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ ناکام، سیکڑوں فونز برآمد
  • رضویہ تھانے کی حدود میں بڑا آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
  • راولپنڈی: ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ریکارڈ کمی
  • کراچی: نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • گلگت میں قتل کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
  • ہارون آباد: شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • کوئٹہ کسٹمز کی کامیاب کارروائی، اسمگلنگ شدہ سامان برآمد
  • اسرائیل نے پرائمری اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی