پولیس کےکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سینکڑوں گاڑیاں مانگ لیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر گاڑیاں مانگ لیں،افسروں اور آپریشنز و انتظامی امور کیلئے گاڑیاں طلب کی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور کیلئے36 گاڑیوں سمیت 319 کاریں مانگ لی گئیں،لاہور کیلئے سنگل کیبن اور ڈبل کیبن گاڑیاں بھی طلب کی گئیں ،افسروں کیلئے 27کاریں،73ڈبل کیبن گاڑیاں درکار ہیں،سی ٹی ڈی کو آپریشنل کرنے کیلئے 219سنگل گیبن گاڑیاں د رکار ہیں ،ایس پی اور بڑے رینک کے افسروں کیلئے 1کار ،1ڈبل کیبن ڈالے کی ڈیمانڈ کی گئی ، ڈی ایس پی رینک کے افسر کیلئے ڈبل کیبن گاڑی دی جائے گی،انچارج انویسٹی گیشن و آپریشنز کیلئےسنگل کیبن گاڑی دی جائےگی،لاہور کے دفاتر میں 6 سنگل کیبن گاڑیاں دی جائیں گی۔
بڑے اضلاع میں 6 سنگل کیبن گاڑیاں دی جائیں گی اے کیٹگری کے اضلاع کیلئے 3سنگل کیبن ڈالے دئیے جائیں ،بی کیٹگری کے اضلاع کیلئے2سنگل کیبن ڈالے مانگ لئے گئے ،اسلحہ ،فرنیچر ،کمپیوٹرز و دیگر آئٹمز فی الحال سی پی او کی جانب سے فراہم کی جائیں گی،ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نےگاڑیوں کی جانب سے ڈیمانڈ بھجوا دی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیبن گاڑیاں
پڑھیں:
درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع
چودھری شافع حسین(فائل فوٹو)۔پنجاب کے وزیر اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ درباروں پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام درباروں کےلیے فنڈز کا اجرا کیا ہے، اوقاف کی زمینوں پر قبضہ ختم کروانے کیلئے ٹیم بنا دی ہے، جو اوقاف کی جگہ پر قابضین بیٹھے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ لاہور میں قابضین سے پانچ ایکڑ تین کینال کی اوقاف کی زمین واگزار کروائی ہے، پنجاب بھر میں جہاں قابضین بیٹھے ہیں ان جگہوں کو خالی کروائیں گے۔