تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتارکرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔
(جاری ہے)
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لانڈ ھی سے بچے کی بوری بند لاش برآمد‘ 2ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی کے علاقے 36 بی لعل مزار کے قریب کچرا کنڈی سے 7 سالہ سعد علی ولد سلمان علی کی بوری بند لاش ملنے کے بعد پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سعد علی 18 ستمبر کو گھر سے 20 روپے لے کر چیز لینے نکلا اور واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج کرایا تھا۔ پانچ روز بعد بچے کی لاش گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور سر پر وزنی چیز لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی۔ ڈی آئی جی کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے خفیہ معلومات اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 45سالہ سہیل قریشی ولد طفیل اور 18سالہ محمد حسن ولد محمد اقبال شامل ہیں۔ ڈی ایس پی لانڈھی فائزہ سوڈھر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے زیادتی کرنے اور قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ بچہ جب گھر سے باہر نکلا تو سہیل نامی ملزم نے چیز دلانے کے بہانے لے کر گیا۔ قریب باڑے میں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ مقتول کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے تلاش میں تعاون نہیں کیا، تاہم گرفتاری کے بعد اہل خانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے گا۔ مقتول بچے کی نمازِ جنازہ اور تدفین گزشتہ روز ظہر کے وقت ادا کی گئی۔