عمران خان کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔
انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکے لیے علیمہ خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکی درخواست پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نےکی۔
دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 2 سال پر محیط میڈیکل ہسٹری شامل ہے۔
جیل انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے، بانی پی ٹی آئی کو دانتوں، کان، ناک، گلے، آنکھوں اور ہڈیوں سمیت کئی طبی شکایات رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین امراض چشم، آرتھوپیڈک سرجن اور ای این ٹی ماہرین نے متعدد بار معائنہ اور علاج کیا۔
جیل انتظامیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی کولیسٹرول کی سطح بڑھی تھی، بانی پی ٹی آئی کا کولیسٹرول کی سطح بڑھنےکا علاج جاری ہے۔
جیل انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق جیل اسپتال کی جانب سے تمام تجویز کردہ علاج اور ادویات بروقت فراہم کی جاتی ہیں، 12 اگست کو بانی پی ٹی آئی کا 4 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا۔
انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکے لیے علیمہ خان کی درخواست پر سماعت یکم ستمبرتک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جیل انتظامیہ کی رپورٹ بانی پی ٹی ا ئی خان کی
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
مقدمے کی سماعت کل 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو کل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چوہدری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔