تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، جبکہ 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II ,l اور III تفویض کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 60 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز کو ستائشی اسناد سے نوازا گیا، سویلینز کو بھی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے نوازا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔ تقریب میں گورنر مکہ مکرمہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی، جبکہ سعودی شاہی خاندان، ائمہ حرمین، اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے۔ اس بابرکت موقع پر خانہ کعبہ کے اندرونی فرش اور دیواروں کو 40 لیٹر آب زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد خالص عود اور دیگر قیمتی خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیا گیا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض
  • پاک بحریہ نے 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) 11 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا
  • پاک بحریہ میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب، چیف آف نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض، چیف آف دی نیول اسٹاف کی خصوصی شرکت
  • پاک بحریہ کے اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض
  • خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
  • خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
  • وفاقی وزیر داخلہ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
  •  محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات