طوفانی بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز عوام کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے چند مشہور ٹریلز عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی ہائیکنگ ٹریل 2،3،4،5، اور سیدپور ویلج کے پاس ٹریل خراب موسم کی وجہ سے آئندہ احکامات تک بند کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا! pic.
— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) September 1, 2025
انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام شہریوں اور ہائیکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے یہ ٹریلز بند رہیں گے اور مزید احکامات تک عوامی رسائی پر پابندی برقرار رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا یہ فیصلہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر 24 اگست کو بھی مارگلہ ہلز کے تمام ٹریلز بند کیے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ٹریلز بند مارگلہ ہلز وفاقی دارالحکومت وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ٹریلز بند مارگلہ ہلز وفاقی دارالحکومت وی نیوز مارگلہ ہلز کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔