پاکستان میں فٹ بال لیگ کا قیام ناگزیر ہے، قومی فٹبالر عبداللہ شاہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور انڈر 23 ٹیم کے کپتان عبداللہ شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کیلئے فٹ بال لیگ کا قیام ناگزیر ہے۔
ازبکستان میں شروع ہونے والے فٹ بال میچ میں شرکت سے قبل اسلام آباد میں میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شاہ نے کہا کہ ملک میں پچھلے کچھ سال سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملا ہے، پاکستان میں فٹبال کے شائقین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اسکول اور کالج کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دے کر پاکستان کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔
عبداللہ کا کہنا تھا کہ فٹ بال دنیا بھر میں مقبول ترین کھیل ہے جو دنیا کے 206 ممالک میں کھیلا جاتا ہے جبکہ کرکٹ زیادہ تر جنوبی ایشیاء کا مقبول کھیل ہے جو دنیا کے 20 کے قریب ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔
پاکستان منی فٹ بال کے صدر مبشر سنجرانی کا کہنا ہے کہ فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی شرکت کے لیے سرکاری سطح پر طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، اس وقت بھارت اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے کسی ملک کی فٹ بال ٹیم عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے رہی، جاپان کو عالمی فٹ بال کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے میں بیس سال لگے ہیں۔
اس موقع پر عبداللہ شاہ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے فٹ بال کے ہونہار طلباء کو آٹوگراف بھی دیے اور فٹ بال کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عبداللہ شاہ فٹ بال کے کو فروغ
پڑھیں:
گورنر سندھ نے چین کے شہر شینزو میں ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کردیا
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کے لیے بھی سودمند ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔
بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔