اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں ہونے دے گی، اس حوالے سے ایک منظم تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ پاکستان کا ایک اہم اجلاس وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) سمیت دیگر نمایاں تنظیمات نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کا ایک مرکزی موضوع پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو ممکنہ طور پر تسلیم کرنے کے اشارے تھے، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیانات کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں ہونے دے گی، اس حوالے سے ایک منظم تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملت جعفریہ پاکستان کیا جائے گا اسرائیل کو

پڑھیں:

تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔

اُنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا، مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔رہنما تحریک انصاف کا متن میں کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے،ایکٹ کی متعدد شقیں آرٹیکلز17، 32 اور140 اے آئین پاکستان سے متصادم ہیں،بلدیاتی نظام کے لیے پانچ سالہ مدت اور شیڈول لازم واضح کیا جائے۔

اعجاز شفیع نے درخواست مزید کہا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیارکردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دیے گئے ہیں،ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ہے، متنازع شقوں پر عمل درآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • صوبوں کی نئی تقسیم کا فارمولا اور ممکنہ نام سامنے آ گئے
  • آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی
  • جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
  • پاکستان: افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی تسلیم کر لی
  • اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ، بھارتی پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، پاکستان
  • بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا نظام دیگر شہروں میں بھی نافذ کرنے پر غور