برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے کچھ علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان کو ناکافی قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ قدم ضروری تو ہے، لیکن بہت دیر سے اٹھایا گیا ہے اور یہ غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اعلان کے باوجود غزہ کے محصور شہریوں کو اب بھی فوری اور مکمل امداد کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول صرف یہی اقدام غزہ کے بحران کا حل نہیں، بلکہ ایک مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے داخل کی جا سکے اور یرغمالیوں کی رہائی بھی ممکن ہو۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ روزانہ تین علاقوں؛ المواسی، دیر البلح اور غزہ سٹی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک عارضی طور پر عسکری کارروائیاں روکے گی۔ یہ فیصلہ مبینہ طور پر انسانی بحران کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غزہ کے

پڑھیں:

5 اگست کو پُرامن احتجاج ہو گا، تیاریاں مکمل ہیں: عمر ایوب

—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پُرامن احتجاج ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی شوگر ملز ہیں ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں، چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی کرنے سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول، گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں، ساڑھے 4 سو ارب روپے کا پیٹرول ایران سے اسمگل ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1500 روپے کا بل 15 ہزار روپے تک پہنچ گیا، اسمبلی میں حکومت پر میری تنقید کو حذف کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پُرامن احتجاج ہو گا، تیاریاں مکمل ہیں: عمر ایوب
  • راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل
  • اسرائیل کیجانب سے غزہ میں حملوں میں 10 گھنٹے کا وقفہ ناکافی ہے، ڈیوڈ لیمی
  • عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان
  • اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے حملے روکنے کا اعلان
  • عالمی دباؤ کارگر، اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں حملے روکنے کا اعلان، امداد کی فراہمی کا دعویٰ
  • اسرائیل کا غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان
  • سعودیوں نے اسرائیلیوں سے ایران کو شام میں پلٹنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے، صیہونی میڈیا کا دعوی
  • اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی