ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،ہاسٹل سٹی میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 30بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہاسٹل سٹی میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 30بلڈنگز کو سیل کر دیا ۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے آپریشن کی نگرانی کی گئی ،ٹیمز کی جانب سے ہاسٹل سٹی میں قائم تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا،دوران آپریشن اسلام آباد پولیس کی نفری موقع پر موجود رہی، بلڈنگ مالکان کو اس سے قبل کئی بار نوٹسز دئیے جا چکے ہیں، مسلسل بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر سیلنگ عمل میں لائی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربحریہ ٹاون کی 6میں سے 3پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئی، روبیش مارکی 50 کروڑ روپے میں نیلام، ذرائع بحریہ ٹاون کی 6میں سے 3پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئی، روبیش مارکی 50 کروڑ روپے میں نیلام، ذرائع کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس فیلڈ مارشل عاصم منیر کے رواں ہفتے امریکا کے دورے پر جانے کا امکان جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی روزویلٹ کی نجکاری کے مالیاتی مشیر کے کام چھوڑنے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ یوم آزادی کی آمد،اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اوراستعمال پر پابندی عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشترکہ آپریشن خلاف ورزی بلڈنگ کوڈ سٹی میں
پڑھیں:
پی آئی اے انجینئرز کی کام چھوڑ تحریک غیر قانونی اور نجکاری سبوتاژ کی کوشش ہے، ترجمان
پی آئی اے انجینئرنگ کے بعض اہلکاروں کی جانب سے کام چھوڑنے کی کارروائی کو انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحریک کا مقصد پی آئی اے کی نجکاری، جو اپنے حتمی مراحل میں ہے، کو سبوتاژ کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق ’سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز‘ کسی بھی قانونی حیثیت کی حامل تنظیم نہیں۔ سیفٹی کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت بیک وقت کام چھوڑنا ایک مذموم سازش ہے، جس کا مقصد مسافروں کو زحمت دینا اور انتظامیہ پر ناجائز دباؤ ڈالنا ہے۔
مزید پڑھیں: ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، جس کے تحت ہڑتال یا کام چھوڑ دینا قانونی طور پر جرم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو اس سازش میں ملوث یا اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ فضائی آپریشن کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ متبادل انجینئرنگ خدمات دوسری ایئرلائنز سے حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ اسلام آباد سے دمام جانے والی پرواز پی کے 245 اور اسلام آباد تا جدہ پی کے 761 روانہ کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: طیارہ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل
ترجمان کے مطابق دیگر پروازوں کے ٹیک لاگز بھی کلیئر کیے جا رہے ہیں اور انتظامیہ ایئرپورٹس پر موجود ہے تاکہ کسی بھی طبقے کی جانب سے پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ نہ ڈالنے دی جائے۔
انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی آئی اے کا آپریشن معمول پر لانے اور مسافروں کو کسی قسم کی زحمت سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز‘ پی آئی اے انجینئرز پی آئی اے