سپریم کورٹ ،بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سپریم کورٹ ،بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل کردیا گیا ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل سماعت کریگا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔گزشتہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی تھی۔دوسری جانب سپریم کورٹ کل معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔
اعلامیہ کے مطابق عدالت بدھ کو مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رہے گی،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے 13 اگست کومقامی تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔سپریم کورٹ بطور آئینی ادارہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی،عدالتی اور انتظامی امور بلا تعطل انجام دیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا سندھ حکومت کا آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مردوں کو نس بندی کی سہولت دینے کا فیصلہ دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا، تفصیلات سب نیوز پر نومئی جلاو گھیراو کیس کا تحریری فیصلہ جاری،صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
عدالت عظمیٰ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس سماعت کیلیے مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-01-24
اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔