راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان چوہدری نثار علاج کروانے کیلئے بیرون ملک جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کافی عرصے سے بیمار ہیں۔  پاکستان میں ان کا علاج ہو رہا ہے لیکن یہاں  ان کی مکمل تشخیص نہیں ہو سکی۔ اسی لیے وہ مزید علاج کے لیے وہ جلد بیرونِ ملک روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل چوہدری نثار کی عیادت کی تھی۔ وزیراعظم نے انہیں اپنے ہاں مدعو بھی کیا، تاہم خرابیِ صحت کے باعث وہ نہیں جا سکے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علاج مکمل ہونے کے بعد فوری طور پر وطن واپس آئیں گے۔

سپریم کورٹ نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چوہدری نثار

پڑھیں:

سہیل آفریدی جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے۔طلال چوہدری نےایک نجی پروگرام میں  دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔طلال چوہدری نے حکومت کی جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کر دیں کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ریاست کے لیے ان کی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر حکومت کے مقدر کا فیصلہ ہو گیا، صدر آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانےکاحکم دےدیا
  • پیپلزپارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اتفاق
  • پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا
  • چوہدری نثار علی خان طبی مسائل کے باعث علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جائیںگے
  • سہیل آفریدی جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے: طلال چوہدری
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام طلب کیے جانے کا امکان، اہم قانون سازی متوقع
  • حکومت کا ٹی ایل پی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ
  • 15 ہزار فلسطینی مریض موت و زندگی کی کشمکش میں، فوری علاج کیلیے بیرونِ ملک روانگی ناگزیر
  • غزہ سے 15 ہزار فلسطینیوں کو فوری علاج کیلیے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت ہے؛عالمی ادارۂ صحت