’امریکی صدر ٹرمپ انتقال کرگئے’ دعوے اور تصاویر وائرل ہونے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور گمراہ کن تصاویر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ بعض صارفین نے تو یہاں تک کہنا شروع کر دیا کہ ٹرمپ کا انتقال ہوگیا، حالانکہ ٹرمپ نے خود ایک پریس کانفرنس میں ان خبروں کو ’جعلی‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔
افواہیں کیسے شروع ہوئیں؟ٹرمپ کی گزشتہ ہفتے سرکاری تقریبات اور میڈیا بریفنگز سے غیر موجودگی کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں بڑھ گئیں۔
صرف جمعہ سے اب تک “Trump dead” کے ہیش ٹیگ کے تحت تقریباً 1 لاکھ 4 ہزار پوسٹس کی گئیں جنہیں 3 کروڑ 53 لاکھ ویوز ملے۔
جھوٹی اور گمراہ کن شواہدوالٹر ریڈ میڈیکل سینٹر کے قریب سڑکوں کی بندش کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ ٹرمپ زیرِ علاج ہیں، حالانکہ کوئی سڑک بند نہیں ہوئی تھی۔
وائٹ ہاؤس کے باہر ایمبولینس کی تصویر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ٹرمپ کی طبی ایمرجنسی کے وقت لی گئی ہے، لیکن حقیقت میں یہ اپریل 2023 کی پرانی تصویر تھی جب جو بائیڈن صدر تھے۔
کچھ صارفین نے وائٹ ہاؤس پر آدھے جھکے پرچم کی تصویر شیئر کر کے کہا کہ یہ ٹرمپ کی موت کی علامت ہے، لیکن اصل میں پرچم منیپولس اسکول شوٹنگ کے متاثرین کی یاد میں جھکائے گئے تھے۔
ایک ڈیجیٹل طور پر ایڈیٹ کی گئی تصویر میں ٹرمپ کی آنکھ کے اوپر ایک گہری لکیر دکھائی گئی تاکہ اسے فالج کی علامت قرار دیا جائے، لیکن اصل تصویر میں ایسا کچھ نہیں تھا۔
ٹرمپ کا ردعملٹرمپ نے ویک اینڈ پر اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر کہا: ’میں اپنی زندگی میں کبھی اتنا بہتر محسوس نہیں کیا۔‘
بعد ازاں پریس کانفرنس میں بھی انہوں نے صحت کی افواہوں کو ’فیک نیوز‘ قرار دے کر مسترد کیا۔
پریس کانفرنس کے فوراً بعد ہی ایک Bluesky اکاؤنٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’وائٹ ہاؤس نے ابھی اعلان کیا ہے کہ صدر انتقال کر گئے ہیں‘۔
یہ مہم زیادہ تر لبرل اینٹی-ٹرمپ اکاؤنٹس سے چلائی گئی اور انسٹاگرام و ایکس (X) جیسے پلیٹ فارمز پر پھیلی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے بائیڈن پر الزام لگایا تھا کہ ڈیموکریٹس ان کی دماغی اور جسمانی کمزوری کو چھپا رہے ہیں۔
بائیڈن، جو 82 برس کے تھے جب انہوں نے جنوری میں صدارت چھوڑی، 2024 کے انتخابات میں کمزور ڈیبیٹ پرفارمنس کے بعد دوسری مدت کے لیے اپنی مہم واپس لینے پر مجبور ہوئے۔
یہ معاملہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ پر غلط معلومات کس تیزی سے پھیلتی ہیں، اور کس طرح عوامی اعتماد کے بحران اور میڈیا سے بدگمانی نے افواہوں کو مزید طاقت بخشی ہے۔ امریکی صدور کی صحت ہمیشہ زیرِ بحث رہی ہے، لیکن ٹرمپ اور بائیڈن جیسے معمر رہنماؤں کے بعد یہ معاملہ اب مزید حساس ہو چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
کراچی کے تین تالور کے مقام پر ٹریفک سگنلز کے خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک شہری نے اس موقع پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ سگنل خراب ہونے کے باوجود کیمروں کے فعال ہونے کے باعث وہ کس طرح اپنی گاڑی چلائیں۔
ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ وہ کافی دیر سے سگنل پر کھڑے ہیں، لیکن چونکہ صرف سرخ لائٹ جل رہی ہے اور سگنل کھل نہیں رہا، اس لیے وہ اس مقام پر پھنس گئے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ای چالان جاری ہو سکتا ہے، کیونکہ سامنے کیمرے لگے ہیں اور انہیں کمیروں سے ڈر لگتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل بھی دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’سگنل توڑنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں، اس وقت تک انتظار کریں جب تک کوئی اسے ٹھیک نہ کر دے، ورنہ ای چالان آپ تک پہنچ جائے گا‘۔
رمیز نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ ’کمبل اور تکیہ لے کر سگنل لائٹ پر سو جائیں‘، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’دو چھوٹے تولیے لے کر نمبر پلیٹس ڈھانپیں اور اطمینان سے خراب سگنل کراس کریں‘۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
واضح رہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے جدید کیمروں اور ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے ذریعے ای چالان کا نظام متعارف کرایا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے بعد مختلف شاہراہوں اور سگنلز پر گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کو خودکار طریقے سے ریکارڈ کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر الیکٹرانک چالان جاری کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای چالان ریڈ سگنل کراچی ویڈیو وائرل