عمانی وزیر خارجہ امریکی تجاویز لیکر تہران پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکی تجاویز کا جواب اپنے بنیادی اصول، قومی اور ایرانی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک مختصر دورے پر عمان کے وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" تہران پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور اس ناگہانی سفر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ اپنے تہران کے مختصر دورے کے دوران میرے عزیر بھائی جناب بدر البوسعیدی امریکی تجاویز لے کر آئے۔ ہم ان امریکی تجاویز کا جواب اپنے بنیادی اصول، قومی اور ایرانی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیں گے۔ یاد رہے کہ اٹلی میں ایران-امریکہ مذاکرات کے 5ویں مرحلے کے بعد سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بدر البوسعیدی نے مذاکراتی عمل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اس دوران اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں طرف سے مزید ماہرانہ آئیڈیاز پر کام کیا جائے گا اور وہ آئیڈیاز غیر جانبداری کے ساتھ دونوں دارالحکومتوں کو منتقل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی امریکی تجاویز
پڑھیں:
تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
تہران (ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔جوہری توانائی تنظیم کے دورے کے موقع پر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا کہ عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنے سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے، تہران اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ قوت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بنکر بسٹر بموں سے تباہ کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔