دورانِ ملاقات سلیم بلوچ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یونین کونسل 3 میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات جو کہ (عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر) کی مشاورت کے بعد شروع کئے جارہے ہیں میں باہمی ہم آہنگی کیلئے پیپلز پارٹی کی مقامی تنظیم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کا قیام بھی عمل میں آجائے۔ اسلام ٹائمز۔ عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر کے وفد کی اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ سندھ رکن سندھ اسمبلی محمد سلیم بلوچ سے یونین کونسل 3  جعفرطیار میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات خصوصاً ممبر عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر و مینیجنگ ٹرسٹی غازی عباس ٹرسٹ سید ثمر عباس رضوی کی رہائش گاہ پر گذشتہ دونوں معززین جعفرطیار سوسائٹی سے ان کی ہونی والی ملاقات اور اس موقع پر پیش کردہ میٹھے پانی کے عدم فراہمی کے دیرینہ مسئلے، سرکاری اسکول کی کالج لیول پر اپگریڈیشن، سوسائٹی آفس کی بحالی اور بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ جیسے اہم مسائل پر پیش رفت اور اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی گئی۔

اس موقع پر عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر کے وفد میں رکن کمیٹی سید ثمر عباس رضوی مینیجنگ ٹرسٹی غازی عباس ٹرسٹ، صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، صدر مرکزی تنظیم عزا حلقہ ملیر سید محمد صادق، کوآرڈینیٹر مرکزی تنظیم عزاداری شاہ عالم زیدی، کوآرڈینیٹر جعفریہ الائنس ضلع ملیر سید ثمر عباس زیدی ایڈوکیٹ، رہنما آئی ایس او جعفرطیار مرتضیٰ عباس، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید عارف رضا، سید قیصر عباس زیدی، سید حسین رضوی، سید اسد علی زیدی، مرکزی تنظیم عزا کے رہنما ادیب عباس، صفدر امام، عابد رضا الحسینی، آغا بہجت ویلفیئر ٹرسٹ کے سید رئیس عباس، غازی عباس ٹرسٹ کے اختیار امام رضوی، مرتضیٰ عابدی، ظفر احسن نقوی، وائس چیئرمین یوسی 3 سید رضا حسین، مرکزی تنظیم عزاداری کے رکن اظہار زیدی، عدنان زیدی، علی عباس، تفضُّل عباس و دیگر شامل تھے۔ 

اس موقع پر بیان کردہ مسائل پر ممبر سندھ اسمبلی سلیم بلوچ نے فوری متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مسائل کے حل کی ہدایات جاری کیں ساتھ ہی گذشتہ دنوں اعلان کردہ اپنے پروجیکٹس پر پیش رفت سے آگاہ بھی کیا، سلیم بلوچ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یونین کونسل 3 میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات جو کہ (عزاداری کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع ملیر) کی مشاورت کے بعد شروع کئے جارہے ہیں میں باہمی ہم آہنگی کیلئے پیپلز پارٹی کی مقامی تنظیم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کا قیام بھی عمل میں آجائے۔ اس سلسلے میں پی پی پی کی رکن کراچی میونسپل کاپوریشن تسلیم شبیر، پی پی پی یونین کونسل 3 جعفر طیار کے رہنما علیم احمد، جاسم روحانی، شبیر احمد، محمد اسلم ہاشمیان، وجاہت متقی، محمد عباس (محمد میاں)، علی کاشان و دیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یونین کونسل 3 سلیم بلوچ

پڑھیں:

دریا کو بہنے دو، ملیر اور لیاری کی گواہی

کراچی میں بارشوں کا موسم آتے ہی ایک ہڑبونگ مچ جاتی ہے۔ اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز پر ہر طرف بس اس ہی سے متعلق خبریں نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر خوف اور واویلا بپا ہوتا ہے کہ شہر ڈوب رہا ہے، قیامت آگئی ہے، سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، ہر بار یہی منظر نامہ دہرایا جاتا ہے۔ میں یہ سوال اٹھانے پر مجبور ہوں کہ کیا بارش اور دریا واقعی آفت ہیں؟ یا آفت وہ ہے جو ہم نے اپنے ہی ہاتھوں سے پیدا کی ہے؟

میں نے اس موضوع پر پہلے بھی لکھا ہے۔ جب لاہور میں دریائے راوی کو بلڈرز اور طاقتور طبقوں نے اپنے مفاد کی خاطر نوچ ڈالا، اس کے کنارے پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائیں اور دریا سے بہنے کا حق چھین لینے کی کوشش کی تو میں نے تب بھی دل گرفتہ ہو کر قلم اٹھایا تھا۔ آج جب کراچی کے لوگوں کو ملیر اور لیاری ندیوں کے بہاؤ سے خوفزدہ دیکھتی ہوں تو دل اور زیادہ اداس ہوتا ہے۔ یہ اداسی اس وقت اور گہری ہو جاتی ہے جب میں اپنے ہی شہر کے باسیوں کی بے بسی اور بے خبری دیکھتی ہوں۔

کراچی کے بزرگوں سے پوچھیے تو وہ بتائیں گے کہ ملیر اور لیاری موسمی دریا صدیوں سے اس خطے کے دھڑکتے ہوئے دل تھے۔ یہ وہ ندیاں ہیں جنھوں نے اس شہر کے وجود کو سنوارا۔ جب برسات کے موسم میں بادل کھل کر برستے تھے تو یہ ندیاں زندگی کا گیت گاتی ہوئی بہتی تھیں، ان کا شور تباہی نہیں بلکہ حیات کی ایک نغمگی تھی۔ مچھیرے،کاشتکار، عام شہری سب ان ندیوں کے ساتھ جیتے تھے، ان سے ڈرتے نہیں تھے بلکہ ان کے بہاؤ کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھتے تھے۔

میں نے اپنی آنکھوں سے ملیر کی ندیاں بہتی دیکھی ہیں۔ مول (Mol) تھڈو (Thaddo) سکن (Sukhan)، لنگیجی (Langheji) یہ سب برسات کے دنوں میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ بہتی تھیں، ان کا شور افراتفری نہیں تھا بلکہ فطرت کا سنگیت تھا۔

پھر ہم نے کیا کیا؟ ہم نے ان ندیوں کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا، ان کے کنارے پر پارکنگ پلازہ بنا دیے، ہم نے ان کے راستے میں کنکریٹ کے جنگل اگا دیے۔ ہم نے یہ سوچے بغیر زمین بیچ ڈالی کہ پانی بھی اپنی راہ چاہتا ہے۔یہی اصل آفت ہے۔ بارش آفت نہیں، دریا آفت نہیں، آفت وہ بے حسی ہے جو ہم میں سرایت کرگئی ہے۔ ہم نے فطرت کے ساتھ دشمنی مول لی ہے اور اب جب فطرت اپنا راستہ تلاش کرتی ہے تو ہم چیخ اٹھتے ہیں کہ تباہی آگئی۔

مجھے یاد ہے کہ لاہورکے راوی کے ساتھ بھی یہی ظلم ہوا۔ بلڈرز نے خواب بیچنے کے نام پر دریا کی سانس روک دی۔ لوگ اپنی زندگی کی جمع پونجی لگا کرگھر بنانے گئے اور آج وہ سیلاب کا شکار ہیں۔ میں نے اس وقت بھی لکھا تھا، دریا کو بہنے دو، کیونکہ اگر ہم دریا کا راستہ روکیں گے تو وہ ایک دن اپنی پرانی پگڈنڈی ڈھونڈ لے گا، فطرت کی یاد داشت انسان سے کہیں زیادہ گہری ہے۔

کراچی کی ملیر اور لیاری ندیاں بھی یہی پیغام دے رہی ہیں۔ یہ ہمیں یاد دلا رہی ہیں کہ شہرکی بنیادیں فطرت کی شرائط پر رکھی گئی تھیں، ہمارے لالچ اور بدنظمی پر نہیں۔ آج یہ ندیاں ہمیں یہ سبق دے رہی ہیں کہ تم چاہے کتنے ہی اونچے پل، فلائی اوور یا ہاؤسنگ اسکیمیں بنا لو، پانی اپنا راستہ ڈھونڈ لیتا ہے۔

لیاری ندی کے کنارے کبھی بستیاں تھیں، ماہی گیروں کے گاؤں تھے۔ بچے ان کے پانی میں کھیلتے تھے، آج وہی لیاری ندی کچرے، گندگی اور زہریلے پانی سے بھرا ایک خوفناک نالہ بن چکا ہے اور جب بارش کے دنوں میں یہ اپنے پرانے جلال کے ساتھ بہنے لگتی ہے تو شہری چیخنے لگتے ہیں کہ شہر ڈوب رہا ہے۔ نہیں شہر ڈوب نہیں رہا شہر کو ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے غرق کیا ہے۔میں جب یہ سب دیکھتی ہوں تو دل پر بوجھ سا بڑھ جاتا ہے۔ لکھنے کو دل چاہتا ہے اور ساتھ ہی یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ کتنی بار لکھوں کسے جھنجھوڑوں؟ لیکن پھر بھی قلم اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ خاموش رہنا ممکن نہیں۔

یہ ندیاں ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ فطرت دشمن نہیں ہے۔ دشمن وہ نظام ہے جس نے ہماری آنکھوں پر پٹی باندھ دی ہے، جو ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ زمین کو بیچ ڈالو، پانی کے راستے پر قبضہ کر لو، ہر چیز کو منافع میں تول دو۔ اسی نظام نے ہمارے شہروں کو قبرستان بنا دیا ہے۔

کراچی کے لوگ بارش سے ڈرتے ہیں۔ وہ لیاری اور ملیر کے بہاؤ سے خوفزدہ رہتے ہیں لیکن وہ یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ اصل ڈر ان حکمرانوں سے ہونا چاہیے جنھوں نے اس شہر کا سانس گھونٹ دیا ہے۔ اصل ڈر ان بلڈرز اور لینڈ مافیا سے ہونا چاہیے جنھوں نے دریا کی زمین کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اصل ڈر اس اندھے ترقی کے تصور سے ہونا چاہیے جو فطرت کو روند کر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

ملیر اور لیاری کی ندیاں ہمارے خلاف نہیں، ہمارے ساتھ ہیں۔ وہ ہمیں یہ یاد دلاتی ہیں کہ زندگی کی بقا کے لیے فطرت کے ساتھ چلنا ہوگا، اس کے خلاف نہیں۔ بارش ہو یا دریا کا بہاؤ یہ آفت نہیں یہ ایک آئینہ ہے جس میں ہم اپنی لالچ، بدنظمی اور کوتاہی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ہمیں بار بار سمجھاتی ہیں کہ تم نے اگر اپنے راستے درست نہ کیے تو ایک دن تمہاری بستیاں، تمہاری عمارتیں اور تمہاری سڑکیں سب پانی کی لپیٹ میں آجائیں گی۔

یہ دریا ہمیں سبق دیتے ہیں کہ ہمیں اپنی شہری منصوبہ بندی پر نظرثانی کرنی ہوگی۔ ہمیں کچرے کے ڈھیروں کو ختم کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ یہ ندیاں ہماری دشمن نہیں بلکہ ہماری زندگی کی ضامن ہیں۔ میں آج پھر یہی دہرا رہی ہوں یہ کوئی تباہی نہیں ہے، یہ فطرت کی یاد دہانی ہے۔ یہ وہ دستک ہے جو ہمیں جگا رہی ہے۔ کاش کہ ہم جاگ جائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بارش اور کرپٹ سسٹم
  • مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
  • دریا کو بہنے دو، ملیر اور لیاری کی گواہی
  • استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
  • اسرائیلی خاتون وزیر گھپلے کی زد میں، منشیات کا لیب برآمد
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، بے ضابطگیوں کی نشاندہی