ہم حالیہ امریکی سیاسی تجاویز کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بشمول خود امریکی بھی دیکھ رہے ہیں کہ USA حکام عالمی معاملات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن پر حملوں کے حوالے سے اعلیٰ امریکی حکام اور وزیر دفاع "پیٹ ہیگسٹ" کے درمیان ہونے والی گفتگو میڈیا میں لیک ہو گئی۔ یہ گفتگو سیگنل میسجنگ ایپ پر ہوئی جسے دی اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر ان چیف "جیفری گولڈ برگ" نے شائع کیا۔ اس گفتگو پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ پوری دنیا بشمول خود امریکی بھی دیکھ رہے ہیں کہ USA حکام عالمی معاملات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ امریکیوں کی شدید نا اہلی اور اس سے بھی زیادہ اہم یہ کہ فیصلہ سازی میں انسانی زندگیوں سے مکمل طور پر ان کی بے پرواہی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید اسی وجہ سے ایران کے معاملے میں ہم ان کی حالیہ سیاسی تجاویز کو بہت زیادہ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پیغامات اُس وقت سامنے آئے جب امریکی وزیر دفاع سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے ان باتوں کو کم اہم دکھانے کی کوشش کی۔ لیک ہونے والے پیغامات میں امریکی حکام یمن پر 15 مارچ سے شروع ہونے والی تازہ جارحیت، مختلف فوجی معلومات، حملوں کا وقت، حملوں کی قسم اور آپریشن سے متعلق دیگر معلومات کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے دیکھتے ہیں
پڑھیں:
صوبائی وزیر فیصل کھوکھر کی سابق گورنر میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)صوبائی وزیر برائے کھیل پنجاب، ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر نے میاں اظہر مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر اور کہنہ مشق سیاستدان تھے جنہوں نے قومی سیاست میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کی سیاسی بصیرت، جمہوری استحکام اور عوامی خدمت کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا سیاسی سفر اصولوں، وقار اور عوامی فلاح سے عبارت تھا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔