data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران کی جوہری تنصیبات پر آج ہونے والے امریکی حملوں کے بعد سیٹلائٹ تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز پر ہونے والی تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ایجنسی نے فردو کے جوہری مرکز کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں امریکی حملے کے نشانات نمایاں ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پابندیوں کی واپسی ہوئی تو ایران ان پر قابو پا لے گا، ایرانی صدر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) پزشکیان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا، ''سنیپ بیک کے ذریعے وہ راستہ بلاک کرتے ہیں، لیکن یہ دماغ اور خیالات ہیں جو راستے کھولتے یا بناتے ہیں۔‘‘
سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟
اقوام متحدہ کے ادارے اور ایران میں جوہری معائنے پر پیش رفت

پزشکیان کے بقول، ''وہ ہمیں روک نہیں سکتے۔

وہ ہمارے نطنز یا فوردو (جوہری تنصیبات جن پر جون میں امریکہ اور اسرائیل نے حملہ کیا تھا) پر حملہ کر سکتے ہیں، لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ انسانوں نے ہی نطنز کو بنایا تھا اور وہی اسے دوبارہ بنائیں گے۔‘‘

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یہ اقدام جمعہ کو اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گزشتہ ماہ تہران پر عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے معاہدے پر عمل کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے 30 دن کا وقت مقرر کیا۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا ہے، تاہم ایران اس طرح کے کسی بھی ارادے سے انکار کرتا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، پزشکیان نے کہا، ''ہم ضرورت سے زیادہ مطالبات کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے کیونکہ ہمارے پاس صورتحال کو تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔‘‘

’’سنیپ بیک‘‘ عمل کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں اس وقت تک دوبارہ عائد کر دی جائیں گی جب تک کہ تہران اور کلیدی یورپی طاقتوں کے درمیان تقریباً ایک ہفتے کی تاخیر کے اندر کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔

سنیپ بیک میں ہتھیاروں کی پابندی، یورینیم کی افزودگی اور دوبارہ پراسیسنگ پر پابندی، جوہری ہتھیاروں کی ترسیل کے قابل بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ سرگرمیوں پر پابندی، نیز عالمی اثاثوں کو منجمد کرنے اور ایرانی افراد اور اداروں پر سفری پابندیاں دوبارہ عائد کرنے جیسے فیصلے شامل ہوں گے۔

ادارت: کشور مصطفیٰ

متعلقہ مضامین

  • ایران کا یورپی ممالک کو سخت انتباہ، جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کی دھمکی
  • نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی سرویکل کینسر سے بچائوسے متعلق جاری مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • حد سے بڑھتے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے، آئی جی سندھ
  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا پاکستان کے جوہری پروگرام پر اظہار اطمینان
  • حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیا رنہیں ڈالیں گے: ایرانی صدر کا ردعمل
  • پابندیوں کی واپسی ہوئی تو ایران ان پر قابو پا لے گا، ایرانی صدر
  • واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘4ہلاکتوں کا خدشہ
  • روسی شہر میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری
  • امریکا: پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک‘حملہ آور بھی مارا گیا