تیل مہنگا ہونے سے پاکستانی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت متاثر ہو گی۔
تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
امریکی ادارے بلوم برگ کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے برینٹ خام تیل کی قیمت 11 فیصد بڑھ چکی ہے۔
اب امریکی حملے کے بعد خدشہ ہے کہ پیر کو جب مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو گا تو تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
انرجی ایکسپرٹ سال کیوونِک کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل تک جا سکتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تیل کی قیمت کے بعد
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ
آج عالمی اور مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کئی سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 353ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے گھٹ کر 3لاکھ 6ہزار 927روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 18روپے کے اضافے سے 3ہزار 971روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 15روپے کے اضافے سے 3ہزار 404 روپے کی سطح پر آگئی۔