واشنگٹن: امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔
امریکی وزیردفاع نے ا یئرچیف کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
امریکی  وزیردفاع نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔
امریکی ایئرچیف نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات صدر کی ہدایات پر آپریشن ’مڈانائٹ ہیمر‘لانچ کیا گیا، اس دوران 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی دفاعی نظام ہمارے طیاروں کو نہیں دیکھ پایا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران میں 2 مقامات پر 14 میسیو آرڈیننس بم استعمال کیے گئے، اور اصفہان تنصیبات پر 2 درجن سے زائد ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔
امریکی ایئر چیف نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں 145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے بھی حصہ لیا، جبکہ ایران پرحملے میں7 بی ٹو بمبار طیارے بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وقت کےمطابق 2بج کر40 منٹ پر فردو تنصیبات پرحملہ کیا گیا، حملے میں کمیونیکیشن کا کم سے کم استعمال کیا گیا، اسٹرائیک پیکیج کو مختلف کمانڈ سینٹرز کی مدد حاصل تھی۔
ایئر چیف نے کہا کہ ایران کے جوہری عزائم خاک میں مل چکے ہیں، اس کا براہ راست یا پراکسی کے ذریعے حملہ برا فیصلہ ہوگا، خطے میں امریکی اہلکاروں اور مفادات کی حفاظت کریں گے، اس وقت بھی متعدد امریکی طیارے فضا میں موجود ہیں۔
امریکی حکام نے کہا کہ ایران پر حملہ انتہائی خفیہ مشن تھا اور صرف چند لوگ اس بارے میں جانتے تھے، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ایران کو اس راستے پر چلنا ہوگا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ا انہوں نے کہ ایران

پڑھیں:

بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  •  نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز
  • بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
  • سندھ حکومت کا خواتین کیلیے پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان