26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کردی۔
جج چوہدری عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی جس کے باعث بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
بشریٰ بی بی کیخلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل بی بی کی
پڑھیں:
اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
اسلام آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی نے شہری کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سی ڈی اے کے خاکروب کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر شہری سے ٹکرا گئی۔ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بیان کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 گاڑیاں ایک دوسرے سے ریس لگا رہی تھیں، واقعے میں ملوث ایک گاڑی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ دوسری گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر ڈرائیور سمیت تھانے منتقل کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکسپریس وے ریس گاڑی گاڑی کی ٹکر