میانمرفوج کی مذہبی تہوار کی تقریب پر بمباری‘ 24افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیپیداؤ(انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں بدھ مت کے تہوار کے موقع پر پیراگلائیڈر سے بمباری کے باعث 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مونیوا ضلع میں بدھ مت کے تہوار تھادنگ یوت کے دوران 2بم گرائے جانے کے نتیجے میں 47 زخمی ہو ئے۔ یہ حملہ ایک احتجاجی تقریب میں کیا گیا، جس میں فوجی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی ہو رہی تھی۔ حملے کی ذمے داری حکومتی فورسز پر عائد کی جا رہی ہے۔ واضح رہے میانمر میں فوجی حکومت کے خلاف خانہ جنگی جاری ہے اور دسمبر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں جنہیں آزاد اور منصفانہ قرار نہیں دیا جا رہا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا: کیلیفورنیا کی شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی یو سی ڈیوس میڈیکل سینٹر سے اْڑان بھری تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 3افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ہیلی کاپٹر سکرامنٹو ہائی وے پر گرا ،جس میں ایک پائلٹ، ایک نرس اور ایک پیرا میڈک سوار تھا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی مریض موجود نہیں تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔