عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر فریقین کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سیکرٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی، جو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-15
اسلام آباد(آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کردی ہے اوران کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکر کے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔