data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایشیا کپ 2025 کے غیر یقینی مستقبل کے سائے میں بھارتی براڈکاسٹر سونی اسپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے پروموشنل مواد نے نیا تنازع چھیڑ دیا ہے، جس میں پاکستان کو نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ آفیشل پوسٹر میں صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے کپتانوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کے کسی کھلاڑی یا کپتان کو نمائندگی کے لیے شامل نہیں کیا گیا، جس پر کرکٹ مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، اور کرکٹ شائقین ایک بار پھر روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی اگرچہ متحدہ عرب امارات کو دی گئی ہے، تاہم ٹورنامنٹ کے حقوق بھارت کے پاس ہوں گے۔ اسی تناظر میں سونی اسپورٹس نے پوسٹر جاری کیا، مگر پاکستان کی عدم موجودگی نے کرکٹ فینز کو ناراض کر دیا ہے، جنہوں نے اس عمل کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 ستمبر میں منعقد ہونا متوقع ہے، تاہم تاحال ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے حتمی شیڈول جاری نہیں کیا گیا، اس کے باوجود براڈکاسٹر کی جانب سے پروموشنل مواد جاری ہونے سے یہ اشارہ ضرور ملا ہے کہ ایونٹ وقت پر منعقد ہوگا۔ مزید برآں، رواں برس ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس کا مقصد 2026 میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔

کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ بھارتی براڈکاسٹر کی جانب سے ایسے حساس اقدامات غیر ضروری تنازعات کو جنم دیتے ہیں اور اس سے کھیل کی بین الاقوامی روح کو نقصان پہنچتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 کی جانب سے

پڑھیں:

بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے

 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر بری طرح سے برس پڑے۔

فائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت سے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی  پر کرکٹ کے مداحوں کا پیمانہ چھلک پڑا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ناقص فیصلے پاکستان کو لے ڈوبے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا عمل ہے لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے مستند  سینیربیٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا، جس کو انڈین ٹیم نے باآسانی حاصل کرلیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
  • ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل
  • ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سنچری کے بعد منفرد انداز میں جشن
  • ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • ایشیا کپ کا بڑا معرکہ: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت کا آج ایک اور بڑا مقابلہ
  • کرکٹ سیاست کی زد میں
  • ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی
  • ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • ایشیا کپ 2025 کے سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟