مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں کی کازلسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں کی کازلسٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 12 رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث پیر کی سماعت کی کازلسٹ کینسل کی گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔