چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد مقبول ہے۔
یہ خوش بختی، خوشی اور نیک شگون کی علامت سمجھی جاتی ہے، خاص طور پر شادیوں جیسی بڑی تقاریب میں اس کی اہمیت نمایاں ہوتی ہے جہاں دلہنیں اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر نفیس نقش و نگار سجا کر خوشحال زندگی کی امیدوں کا اظہار کرتی ہیں۔پاکستان نیشنل پویلین کے ایک مخصوص حصے میں ایک مہندی آرٹسٹ نے بڑی نفاست سے کھلتے ہوئے کنول کا پھول مہمان کے بازو پر نقش کیا۔آرٹسٹ نے نرم لہجے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ثقافت میں کنول کا پھول صفائی اور روحانیت کی علامت ہے اور خوشگوار زندگی کی امیدوں کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔قریب ہی شہری اور سیاح دلچسپی سے یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے، کچھ خود پیچدار بیلیں بنانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ دیگر نے آرٹسٹ کی رہنمائی میں اپنے جسم پر خوبصورت مور یا خوش قسمتی کی علامت ہاتھی کے نقوش بنوائے۔جب یہ مہندی کے پودے سے تیار کیے جا نے والا قدرتی مہندی کا پیسٹ کو نمنگ کے شہر یوں کے ہا تھوں پر سجے گا تو اس کا اثر سات سے پندرہ دن تک بر قرار رہے گا۔پاکستانی پویلین کے منتظمین اقبال احمد ڈار اور ان کی بیوی لی ویروئی مصروف ماحول میں گھومتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کی فروخت اور اس کے حوالے سے دیگر خصو صیات بیان کر رہے تھے،
نمائش میں برسوں کی شرکت کے تجربے کے ساتھ اقبال نے مہندی کے تجربے کے حوالے سے اپنے وژن کا بھی اظہار کیا۔ڈار نے کہا کہ مہندی کا فن بھارت، بنگلہ دیش، اور پاکستان میں ایک ثقافتی علامت ہے جو ہمارے تہواروں اور شادیوں کی خوشیوں اور خوش بختی کو ساتھ لے کر چلتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سیاح نہ صرف ہماری خاص اشیاء خریدیں بلکہ پاکستانی روایات کو بھی محسوس کریں۔ لی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستانی-چینی ٹیم کی حیثیت سے ہم اپنی قوموں کے درمیان ایک چھوٹا سا ثقافتی پل تعمیر کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
مہندی کے فن کی گہری علامتوں پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کھلتے ہوئے پھول زرخیزی اور خوشحالی کی علامت ہیں، مور خوبصورتی اور عمدگی کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ خوش قسمت ہاتھی خاندانی خوشحالی کو ظاہر کرتا ہے ۔اب جب کہ مہندی کا یہ فن سرحدیں عبور کر کے چین تک پہنچ چکا ہے۔ اس نے جدید عناصر کو بھی اپنایا ہے اور یہ فیشن ایبل خود اظہار کی ایک منفرد شکل اختیار کر چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12فیصد اضافہ ہو گیا حکومت کا نئے بجٹ میں 36ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ یونان کافی کی شاندار تبدیلی: انسٹنٹ کافی سے عالمی طاقت تک چینی وزیراعظم 16ویں سمر ڈیووس فورم میں شریک ہوں گے، وزارت خارجہ رافیل بمقابلہ جے 10 سی عالمی دفاعی صنعت میں تبدیلی کا اشارہ بن گیا شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی مناسبت سے ثقافتی مصنوعات کی مقبولیت میں زبردست اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مہندی کے
پڑھیں:
دو طرفہ ون ڈے سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتا، تاہم تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مہمان ٹیم کی پوری اننگز صرف 115 رنز پر سمٹ گئی۔ کپتان لاورا وولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ باقی کھلاڑی پاکستانی اسپنرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 26 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیدہ اروب شاہ نے 2 جبکہ ڈیانا بیگ اور عمائمہ سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرادیا
116 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا میں دباؤ کا شکار ہوئی جب عمائمہ سہیل بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئیں۔ تاہم مونیبہ علی اور سدرہ امین نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ مونیبہ علی نے 76 گیندوں پر 44 رنز بنائے جبکہ سدرہ امین نے 94 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 50 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
ناتالیہ پرویز نے بھی 14 رنز کی تیز اننگز کھیلی اور پاکستان نے 31ویں اوور میں 117 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان جنوبی افریقہ قومی ویمن ٹیم کرکٹ ملتان