پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مینٹورز کی کارکردگی جانچنے کے بعد کیا گیا جس کی ہدایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بطور منیٹورز ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفرار احمد کو بورڈ کے اندر کوئی اور عہدہ دینے کا امکان موجود ہے۔

یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں پی سی بی میں اصلاحات کے تحت سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی سی بی کرکٹ مینٹورز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی سی بی کرکٹ مینٹورز پی سی بی

پڑھیں:

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے اہم فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اس ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔
آئی سی سی خواتین کرکٹ کے حالیہ عالمی ورلڈکپ کی کامیابی کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ اسی سلسلے میں، 2029 میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کرکٹ میں توسیع کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں 8 ٹیمیں شریک ہوتی رہی ہیں، لیکن 2029 کے ایڈیشن میں تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔
آئی سی سی نے مزید کہا کہ اگلے سال ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل ہوئی تھیں۔ اس فیصلے کے ذریعے آئی سی سی خواتین کرکٹ کو مزید عالمی سطح پر مقبول بنانے اور اس کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: مصباح کھر سے سعودی شوریٰ کونسل کے وائس چیئرمین ملاقات کررہے ہیں
  • جے یو آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینیٹر احمد خان کو فارغ کردیا
  • 27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟
  • ایشیا کپ،بھارت کی اکڑ نکل گئی، ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • ابرار احمد اور جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیے
  • ملک میں سول مارشل لاءنافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سراج الحق
  • آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے اہم فیصلہ
  • اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر متاثر نہیں ہو رہے، یوسف رضا گیلانی
  • مالی کرپشن کے الزامات، 85 افسران عہدوں سے فارغ
  • محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟