چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کی میرپورخاص عہدیداران کو عید کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس پر ٹیلیفون چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ آفس میرپورخاص کے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی انصاراحمد، اسلم قریشی، فہیم عباس خان، ڈسٹرکٹ آفس پر موجود یوسی چیئرمین خلیل احمد، آفتاب احمد اور یوسیز کے ذمہ داران کو عیدالاضحٰی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ڈسٹرکٹ زمہ داران سے گفتگو کی اس موقع پر پارٹی امور بھی زیر بحث آئے خالد مقبول صدیقی نے یوسیز چیئرمینز کو لوگوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ ا
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔